• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کا آئندہ برس سے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب کا آئندہ برس سے سیاحتی ویزا دینے کا اعلان

ریاض: سعودی عرب نے آئندہ برس سے سیاحت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جاسکیں گی۔

سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج کے سربراہ سلطان بن سلمان نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ہمارا ہدف ہے کہ لوگ یہاں آئیں اور ہماری ریاست کی عظمت کا خود تجربہ کریں، ہمیں امید ہے کہ سال 2018ء میں ہم سیاحتی ویزے کا اجرا شروع کر دیں گے، ویزے کا حصول آسان بنانے کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔

سلطان بن سلمان نے کہا کہ ہمارے کمیشن کا مقصد سیاحوں کی تعداد میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے، ہمارے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب کے مقامی شہری سیاحت کی مد میں سالانہ 20 ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں اس میں کمی کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے پر کام جاری ہے اور اب سیاحتی ویزوں کے اجرا سے اس آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

اس ضمن میں سعودی حکومت نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے نزدیک ریڈ سی میں واقع جزیروں میں انفرااسٹرکچر قائم کر کے انہیں سیاحت کے لیے تیار کیا جائے گا، وہاں سیر وتفریح کی سہولیات میسر کی جائیں گی ، اس منصوبے کا پہلا مرحلہ 2022ء تک مکمل ہو جائے گا، قبل ازیں سعودی عرب کی جانب سے انٹرٹینمنٹ سٹی کے قیام، تھیم پارک بنانے سمیت دیگر سیاحتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جا چکا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب تیل کی گرتی ہوئی قیمت کے سبب ریاست کی کم ہوتی ہوئی آمدنی کو بڑھانے کے لیے نت نئے ذرائع تلاش کرنے میں مصروف ہے، جن میں سعودی عرب میں موجود ہر غیر ملکی اور اہل خانہ پر ٹیکس کا نفاذ، خام تیل کی قیمت میں اضافہ، تمباکو اور سافٹ ڈرنک پر سن ٹیکس (گناہ ٹیکس) عائد کرنا اور دیگر اقدامات شامل ہیں جب کہ سعودی عرب خود کو قدامت پسندی سے باہر لانے کے لیے بھی مختلف اصلاحات میں مصروف ہے جن میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ اور فٹ بال میچز کے لیے گراؤنڈ جانے کی اجازت سرفہرست ہیں۔


ویب ڈیسک
جمعرات 23 نومبر 2017

ح
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
اپنے ہی لوگوں کو کرپشن کے الزام میں پکڑ کر پیسہ لیکر چھوڑ دینا بھی خزانہ بھرنے کا ایک ذریعہ تھا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اپنے ہی لوگوں کو کرپشن کے الزام میں پکڑ کر پیسہ لیکر چھوڑ دینا بھی خزانہ بھرنے کا ایک ذریعہ تھا۔
ایکبار ملک فہد نے سعودی ٹیوی پر "خزانہ" کی کچھ معلومات دی تھیں ، بجٹ پیش کرتے ہوئے ۔ اس وقت یہ تھا کہ پٹرول کی سطح کم ہوتی جا رہی تھی اندیشہ یہ تھا کہ اللہ نا کرے، اگر پٹرول ختم ہو گیا تو کیا ھوگا؟ انکا جواب دیتے ہوئے جو بیان ایک سربراہ مملکت نے اس وقت دیا تھا اس سے پتا چلا تھا کہ وہ خزانہ آخر کیا ہے ؟ کتنا ہے ؟ اور اس میں کیا کیا ہے ۔ ہم مغرب کے پروپیگنڈے کے زیر اثر اس وقت بھی تھے، آج بھی ہیں ۔ حقیقت تو ہم جانتے ہی نہیں لیکن قیاس آرائیاں اس طرح کرتے ہیں گویا کسی ملک کے اقتصاد کا مکمل ترین علم رکھتے ہیں ۔
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
یکبار ملک فہد نے سعودی ٹیوی پر "خزانہ" کی کچھ معلومات دی تھیں ، بجٹ پیش کرتے ہوئے ۔ اس وقت یہ تھا کہ پٹرول کی سطح کم ہوتی جا رہی تھی اندیشہ یہ تھا کہ اللہ نا کرے، اگر پٹرول ختم ہو گیا تو کیا ھوگا؟ انکا جواب دیتے ہوئے جو بیان ایک سربراہ مملکت نے اس وقت دیا تھا اس سے پتا چلا تھا کہ وہ خزانہ آخر کیا ہے ؟ کتنا ہے ؟ اور اس میں کیا کیا ہے ۔ ہم مغرب کے پروپیگنڈے کے زیر اثر اس وقت بھی تھے، آج بھی ہیں ۔ حقیقت تو ہم جانتے ہی نہیں لیکن قیاس آرائیاں اس طرح کرتے ہیں گویا کسی ملک کے اقتصاد کا مکمل ترین علم رکھتے ہیں ۔
اقتصادی حالات تو من و عن نہیں پتا لیکن وہ عرب جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے دنیا میں ایک منفرد مقام ملا۔ آج اپنی عیاشیوں کی وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں۔ اس بات میں کوئی پروپیگنڈا نہیں ہے۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے ۔ اور یہ بات صرف سعودی عرب نہیں تمام عرب دنیا کے بارے میں کہہ رہا ہوں۔ ہمیشہ غالب اکثریت کو دیکھا جاتا ہے ۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
اب متحدہ امارات کا سیر سپاٹا اور بھی ہو گیا آسان، جانئے کیسے؟
ہر ملک کا شہری ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاحتی ویزا لے سکے گا
منگل 10 ربیع الاول 1439هـ - 28 نومبر 2017م

ویزا چار روز کے لئے جاری کیا جائے گا

ایجنسیاں
حکومت ابوظہبی نے اپنے یہاں آنے والے تمام ملکوں کے شہریوں کو سیاحتی ویزا دینے کا اعلان کر دیا جس کے لیے ایئرپورٹ پر کاﺅنٹر قائم کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی آنے والے افراد کو 4 دن کے لئے سیاحتی ویزا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہی محض 15 تا 30 منٹ میں جاری کر دیا جائے گا۔ امیگریشن حکام نے ابوظبی ایئرپورٹ کے ٹرمینل تھری (ٹرانزٹ ایریا) پر نیا کاﺅنٹر قائم کر دیا ہے تاکہ ٹرانزٹ ویزا اور نئے آنے والوں کو فوری ویزا دیا جا سکے۔ یہ کاﺅنٹر مختلف اقسام کے ویزے جاری کر رہا ہے جس میں نئے آنے والے افراد کو سیاحتی ویزوں کا اجرا بھی شامل ہے ۔

یاد رہے کہ سیاحتی ویزا براہ راست ابوظہبی پہنچنے والے افراد کے ساتھ وہ لوگ بھی حاصل کر سکتے ہیں جو ٹرانزٹ ویزے پر ابوظہبی پہنچے ہوں اور چاہتے ہوں کہ ان کا ٹرانزٹ ویزا سیاحتی ویزا میں تبدیل کر دیا جائے۔

ح
 
Top