کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی ایئرلائن میں اسرائیلوں کے سفر پر پابندی
ریاض: سعودی عرب نے ملک کی سرکاری فضائی کمپنی کے طیاروں میں اسرائیلی شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر خالد الملحم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی ایئر لائن میں اسرئیلیوں کے سفر پر پابندی کا فیصلہ ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندی کا فیصلہ غیرملکی شہریوں کے سعودی عرب میں داخلے سے متعلق عالمی سفارت کاری اور بین الاقوامی معیار کےاصولوں کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔
خالد الملحم کے بقول ہماری کمپنی صرف ان ملکوں کے شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کی پابند ہے، جنہیں سعودی عرب سفارتی تعلقات کے بعد تسلیم کرتا ہے،
انہوں نے کہا کہ اسرائیل چونکہ ریاض کے تسلیم کردہ ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں، اس لیے ہم اپنی سرکاری فضائی کمپنی میں اسرائیلیوں کو سفری سہولت دینے کے پابند نہیں۔
دی نیوز ٹرائب: Areeb Hasni Jul 20th, 2013
--------------
سعودی عرب کو امریکا کی دھمکی
ریاض : امریکا نے سعودی عرب کی جانب سے اسرائیلی شہریوں پر اپنی ایئر لائن میں سفر پر عائد پابندی ختم نہ کرنے کی صورت میں اقدامات کرنے کا انتباہ کیا ہے۔
نیوریاک کے اٹارنی جنرل بیل ڈوبلاسیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر سعودی ایئر لائن نے اسرائیلی مسافروں پر پابندی ختم نہ کی تو سعودی عرب کے جہازوں کو امریکی ہوائی اڈے استعمال کرنے سے روکا کیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب کا اسرائیلوں کے خلاف اقدام
انہوں نے کہا کہ سعودی ایئر لائن السعودیہ میں اسرائیلیوں کے سفر پر پابندی تعصب کی بدترین مثال ہے، سعودی عرب کو اپنی نسل پرستی کی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انہوں نے سعودی فضائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ السعودیہ کے پاس امریکا سفر کے حوالے سے صرف دو راستے ہیں پہلا راستہ یہ وہ نسلی امتیاز پر مبنی پالیسی ترک کر دے، دوسری صورت میں وہ اس کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
دی نیوز ٹرائب: Katrina Jones Jul 20th, 2013