کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب کی سرکاری ویب سائٹس پر حملے
دی نیوز ٹرائب 18 مئی 2013 :Areeb Hasni
ریاض : سعودی عرب کے سرکاری اہلکار کے مطابق بیرون ملک سے کئے جانے والے سائبر حملوں کے بعد متعدد سرکاری ویب سائٹس پر مختصر دورانیوں کے لئے خلل کا شکار ہوئیں تاہم جلد ہی سائبر حملوں کا توڑ تلاش کرلیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے نامعلوم ذرائع نے سعودی نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کو بتایا کہ متعدد ملکوں میں دسیوں انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریسسز پر ‘مربوط اور منظم’ حملہ کیا گیا ہے۔
بدھ کے روز سعودی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ بڑی تعداد میں سروس ‘ریکوئسٹس’ کے بعد ‘کریش’ کر گئی تھی تاہم اسے ضروری فنی اصلاح کے بعد دو گھنٹے بعد ہی دوبارہ آن لائن کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ میں سروس ریکوئسٹ ارسال کرنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ کاروباری، حکومتی ایجنسیاں اور حساس آپریٹروں کو ہیکروں اور مجرموں کے انتہائی ماہرانہ سائبر حملوں کا چیلنج درپیش ہے۔
گزشتہ برس سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی ‘ارامکو’ پر ہونے والے سائبر حملے میں 30 ہزار کمپیوٹر ناکارہ ہوگئے تھے۔ دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی پر ہونے والا سائبر حملہ انتہائی تباہ کن ثابت ہوا تھا۔
اس حملے میں ‘شامون’ نامی کمپیوٹر وائرس کا استعمال کیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروپ کا کہنا تھا کہ کہ آرامکو سعودی حکومت کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ اس آمدنی کو، بقول گروپ، بحرین اور شام میں ہونے والے مظالم میں استعمال کیا جاتا ہے۔