کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی عرب کی مسجد میں پیش آیا ایسا عجیب و غریب واقعہ کہ خوف ہراس پھیل گیا
02 اگست 2015
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ وقتوں میں سعودی عرب کی متعدد مساجد کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، اس وجہ سے عام شہریوں میں کافی خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے، اس امر کا ایک مظاہرہ گزشتہ نماز جمعہ کے وقت سعودی علاقے جزان کی ایک مسجد میں دیکھنے میں آیا۔
جزان کی اس مسجد میں لوگ نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہو رہے تھے۔ اس دوران ایک شخص مسجد میں داخل ہوا جس نے اپنے پیٹ پر ایک بڑا سا بیلٹ باندھ رکھا تھا اور مسلسل موبائل فون پر میسج کر رہا تھا۔ اس شخص کی اس پراسراریت سے نمازی اس قدر خوفزدہ ہوئے کہ بیشتر مسجد چھوڑ کر چلے گئے اور امام مسجد نے بھی خطبہ چھوڑ کر نماز جمعہ پڑھانے سے انکار کر دیا۔
سعودی نیوز ویب سائٹ ”اجیل“ کے مطابق امام مسجد نے کہا کہ جب تک اس شخص کے متعلق صورتحال واضح نہیں ہو جاتی وہ نماز نہیں پڑھائے گا۔ بالآخر لوگوں نے پولیس کو بلا لیا جو اسے گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔
تفتیش کے دوران انتہائی مضحکہ خیز بات سامنے آئی کہ وہ شخص ایک ٹریفک حادثے کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا تھا اور ڈاکٹروں نے اسے وہ بیلٹ پہننے کو کہا تھا، اس نے بتایا کہ وہ حادثے اور ہسپتال سے طبی امداد لینے کے بعد نماز ادا کرنے مسجد چلا آیا اور موبائل فون پر اپنے خاندان والوں سے بات کر رہے تھے ۔
ح