• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی عرب کے پاکستان سے ایٹم بم خریدنے کا خدشہ ہے، جان کیری

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب کے پاکستان سے ایٹم بم خریدنے کا خدشہ ہے، جان کیری
آن لائن، جمعرات 21 جنوری 2016

ایران سے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے خدشات سامنے آرہے ہیں، جان کیری


واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو اسے این پی ٹی نتائج کی تمام اقسام کو بھگتنا ہو گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کے بعد سعودی عرب کے حوالے سے ایسے خدشات سامنے آرہے ہیں کہ جوہری بم خرید سکتا ہے اور قوی امکان ہے کہ وہ یہ بم پاکستان سے خریدے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔

ح


 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
پاکستان نے کیا کسی کو ایٹم بم دینا ہے ؟
پاکستان تو وہ ملک ہے جو گذشتہ کئی عشروں سے سعودی عرب کے اربوں ڈالر ہڑپ کرنے کے بعد بزرگ شیطان ایران کے آگے موچھ نیچی کئے کھڑا ہے۔
اور سعودی عرب سے نظریں چرا رہا ہے ۔۔
پاکستان تو وہ ملک ہے جو اپنا دفاع کرنے سے بھی قاصر ہے ۔۔امریکہ کے بعد اب تو انڈیا بھی اسے ’’ ڈکٹیٹ ‘‘ کرتا ہے ۔
پاکستان کی پسماندہ قوم سے دفاع کیلئے ستر فیصد بجٹ لینے والے مغربی سرحد پر ایران سے اور مشرق میں انڈیا کے خوف سے لرزاں ہیں ۔
اور اندرون خانہ کچھ لوگ کرایہ کے ٹٹو دہشت گرد قوم کیلئے ناسور بن چکے ہیں ،
اور سعودی عرب کو پاکستان کی طرف سے کسی خیر کی توقع اسلئے عبث ہے کہ :
’’ یہاں سب کچھ رافضیوں اور مشرکوں کے ہاتھ میں ہے ۔۔۔۔
 
Last edited:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
لیکن پھر بھی نفسیاتی جنگ میں پاکستان میں اس مرتبہ واقعی غیر جانبداری دکھا دی ہے میڈیا کی بات مت کیجیے گا میں وفاقی حکومت اور اآرمی کی بات کر رہا ہوں اور اگر غور کیا جائے تو پاکستان کا غیر جانبدار رہنا بھی بہت بڑی بات ہے ورنہ جس طرح یہاں کی صورت حال ہے وہ سب ککے سامنے ہی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اور سابقہ واقعات کے برخلاف اس مرتبہ پاکستان کے وہ عناصر بہت جلدی حرکت میں اآئے جو ایران مخالف ہیں یا سعودی کی حمایت میں ہیں غالبا اسی وجہ سے پہلی مرتبہ میڈیا پر بھی سعودی عرب کا موقف کھل کر بیان کیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی یہ مہم جاری رہی تو کچھ خیر کے اثرات نظر تو اآ رہے ہیں بالخصوص وہ لوگ جو مرگ بر امریکہ کے نعروں کی بنیاد پر کسی غلط فہمی کا شکار بھی تھے تو وہ لوگ بھی ایران مخالفت میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر سامنے اآئے
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
لیکن پھر بھی نفسیاتی جنگ میں پاکستان میں اس مرتبہ واقعی غیر جانبداری دکھا دی ہے میڈیا کی بات مت کیجیے گا میں وفاقی حکومت اور اآرمی کی بات کر رہا ہوں اور اگر غور کیا جائے تو پاکستان کا غیر جانبدار رہنا بھی بہت بڑی بات ہے ورنہ جس طرح یہاں کی صورت حال ہے وہ سب ککے سامنے ہی ہے
اس میں کچھ مجبوری بھی شامل ہے کہ اگر ایسا نہ کریں تو جن سے اس وقت جنگ جاری ہے انکو موقع ملے گا پس جو تھوڑا بہت سعودی عرب کی بات کی جا رہی ہے یا تو وہ امریکی ڈالروں کی طرح ریالوں کے لئے یا پھر اپنا امیج درست کرنے کے لئے ورنہ محترم اسحاق سلفی بھائی کی بات درست ہے کہ یہ ملک اس وقت مشرکوں کے قبضے میں ہے یہاں موحدوں کو توحید کی دعوت کی اجازت نہیں کیونکہ وہ اکثریت میں نہیں اور مشرکوں کو کھلی چھٹی ہے بلکہ حکومت سرپرستی اور حفاظت میں ان کے شرکیہ کاموں کو جلوسوں کی شکل میں کرنے کی اجازت ہے اللہ انکو ہدایت دے امین
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
جس طرح تمام موحدین کو سعودی عرب کی کمی کوتاہیوں کے باوجود اس سے محبت اور ایران کی ڈرامہ بازیوں کے باوجود اس سے نفرت ہی ہوتی ہے اسی طرح مشرکوں کا معاملہ اس سے الٹ ہی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اس میں کچھ مجبوری بھی شامل ہے کہ اگر ایسا نہ کریں تو جن سے اس وقت جنگ جاری ہے انکو موقع ملے گا پس جو تھوڑا بہت سعودی عرب کی بات کی جا رہی ہے یا تو وہ امریکی ڈالروں کی طرح ریالوں کے لئے یا پھر اپنا امیج درست کرنے کے لئے ورنہ محترم اسحاق سلفی بھائی کی بات درست ہے کہ یہ ملک اس وقت مشرکوں کے قبضے میں ہے یہاں موحدوں کو توحید کی دعوت کی اجازت نہیں کیونکہ وہ اکثریت میں نہیں اور مشرکوں کو کھلی چھٹی ہے بلکہ حکومت سرپرستی اور حفاظت میں ان کے شرکیہ کاموں کو جلوسوں کی شکل میں کرنے کی اجازت ہے اللہ انکو ہدایت دے امین
بالکل کم از کم مظاہر تو ایسے ہی ہیں لیکن ہمیں نہیں پتا کے ان کے دل کے حالات کیا ہیں مجبور ہیں یا دل سے راضی ہیں قطع نظر توحید اور شرک کے معاملہ کے اس میں کوئی اختلاف نہیں توحید کی قدر و قیمت موحد ہی جان سکتا ہے
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
بالکل کم از کم مظاہر تو ایسے ہی ہیں لیکن ہمیں نہیں پتا کے ان کے دل کے حالات کیا ہیں مجبور ہیں یا دل سے راضی ہیں قطع نظر توحید اور شرک کے معاملہ کے اس میں کوئی اختلاف نہیں توحید کی قدر و قیمت موحد ہی جان سکتا ہے
جی محترم شیخ صاحب آپکی بات سو فیصد درست ہے البتہ توحید اور شرک میں مجبوری جسکو اکراہ کہا جاتا ہے وہ نہیں البتہ یہ ہو سکتا ہے کہ پیسوں کی وجہ سے یا پیٹ کی وجہ سے شرک کرتے اور اسکو سپورٹ کرتے ہوں دل سے شرک پہ راضی نہ ہوں مگر شریعت میں شرک دل سے کرنے والا اور پیٹ کے لئے شرک کرنے والا ایک جیسا ہے فرق نہیں ہوتا جبتک کہ علی الاعلان نہ کہے کہ میں اسکو شرک ہی سمجھتا ہوں البتہ اپنے پیٹ کے لئے ایسا کر رہا ہوں ورنہ ہمارے لئے دونوں ایک جیسے ہوں گے یہ بات شرک کرنے کی حد تک ہی ہے واللہ اعلم
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی عرب کا خفیہ ایٹمی ہتھیار‘ ایک دعویٰ جس نے دنیا میں کھلبلی مچا دی

29 جنوری 2016
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے امریکی ٹی وی کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو کے بعد مغربی میڈیا میں ایک ہنگامہ برپا ہے اور یہ دعوے کئے جا رہے ہیں کہ سعودی عرب خفیہ طور پر ایٹم بم کے حصول میں کامیاب ہو چکا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ سے جب سوال پوچھا گیا کہ کیا سعودی عرب پاکستانی سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں دلچسپی رکھتا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ضمن میں ٹی وی پر کوئی اظہار خیال نہیں کر سکتے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب اپنی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ مغربی تجزیہ کار ان کے اس بیان کے بعد مسلسل اس خیال کا اظہار کررہے ہیں کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی تصدیق یا تردید نہ کرنے کی پالیسی دراصل اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ کام پہلے ہی ہو چکا ہے۔ مغربی میڈیا سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ایٹمی تعاون کے سلسلہ میں اہم قدم اٹھا چکے ہیں۔

مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی سعودی عرب ایٹمی ہتھیار حاصل کر چکا ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک پیشرفت ہے کیونکہ اسے تیسری عالمی جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے امریکا کو بارہا خبردار کیا گیا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ نہ کیا جائے، لیکن عالمی طاقتوں کی طرف سے یہ معاہدہ طے پا جانے کے بعد سعودی مملکت نے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مبینہ پیش رفت کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی باقاعدہ جنگ کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعود ی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں: سابق امریکی عہدیدار
26 فروری 2016

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سی آئی اے کے سابق عہدیدار ہال ٹرنر نے کہا ہے کہ سعود ی عرب کے پاس 4 سے 7 ایٹم بم تیار حالت میں مو جود ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز پر ایک گرام میں انٹرویو کے دوران سی آئی اے انسداد دہشتگردی آپریشن سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ہال ٹرنر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں بمباری کے وقت اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد ماسکو کو خبردار کرنا ہے کہ وہ ایٹم بم کے استعمال سے باز رہے ورنہ جواب میں سعودی عرب بھی ایسا ہی کرے گا کیونکہ سعودی عرب کے پاس تیار حالت میں 4 سے 7 تیار شدہ ایٹم بم موجود ہیں جنہیں میزائل یا طیاروں کے ذریعے ہدف پر پھینکا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کے پاس یہ مفید معلومات بہت پہلے سے موجود ہیں جنہیں اب اس خطرے کے پیش نظر عام لوگوں کے سامنے لایا جا رہا ہے۔

ح
 
Top