• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی علماء کا فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا اعلان

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سعودی علماء کا فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا اعلان

سعودی علماء کا فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہنے کا اعلان


ریاض (این این آئی) سعودی عرب کے سربراہ علماء بورڈ نے خبردار کیا ہے کہ فتنہ انگیزوں اور افواہیں پھیلانے والوں سے ہوشیار رہا جائے۔

عرب ٹی وی کے مطابق علماء نے اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ موصولہ رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت سارے فرضی اکاؤنٹ قائم کر لئے گئے ہیں ان کا مقصد افواہیں پھیلانا اور سعودی عرب میں فتنوں کی آگ بھڑکانا ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ گمراہ کن چینلز فرقہ وارانہ اور مسلکی آگ بھڑکائے ہوئے دہشت گرد جماعتوں کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

علماء نے اس امر پر زور دیا کہ اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو امن وامان کی دولت سے مالا مال کر رکھا ہے اورسعودی حکمراں ملکی اتحاد و سالمیت کے تحفظ کے سلسلے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ وہ الحرمین الشریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔ ہمیں اس عظیم نعمت کی قدرو منزلت اور اس کے تحفظ کا خیال رکھنا ہے۔عدالتی ادارے اور سیکیورٹی ادارے اپنا فرض انجام دے رہے ہیں۔ عوام امن و استحکام کے تحفظ کے سلسلے میں آگاہی کا مظاہرہ کریں۔

روزنامہ پاکستان، 30 جنوری 2018
 
Top