کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
حالات حاضرہ
ریاض ۔۔۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: پیر 17 محرم 1436هـ - 10 نومبر 2014م
سعودی وزارت برائے اسلامی امور و اوقاف نے سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے رہنمائی اور نگرانی کا ایک نظام وضع کرتے ہوئے تمام ، خطباء، آئمہ اور سرکاری مبلغین کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے لیے ایک مانٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ یہ کمیٹی متعلقہ افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر ہوسٹ کی گئی تحریروں، بیانات اور تصاویر وغیرہ کا جائزہ لے گی۔
سعودی نائب وزیر توفیق بن عبدالعزیز السدیری نے اس حوالے سے کہا
''وزارت کے تمام ملازمین اور وابستگان کی سوشل میڈیا کے حوالے سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی مذکورہ کمیٹی ذمہ دار ہو گی، ہم چاہتے ہیں کہ یہ کمیٹی عوام کو بھی رہنمائی فراہم کرے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے غلط بیانات کا ازالہ کرے۔''
انہوں نے کہا
"وزارت اس حوالے سے ایک ہی ڈھانچے کے تحت سعودی عرب سے متعلق تمام آن لائن فورمز کی نگرانی کرے گی تا کہ انتہا پسندانہ خیالات کی بیخ کنی ہو سکے اور اسلام کو ایک متوازن مذہب کے طور پر پیش کیا جائے۔''
سعودی نائب وزیر نے کہا
'' وزارت ان دنوں انٹرنیٹ کو علم کی شئیرنگ کے لیے ایک مثبت ذریعے کے طور پر استعمال کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاکہ علم کے فروغ کے لیے اور علمی مکالمے کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی جائے۔''
واضح رہے اس مقصد کے لیے وزارت نے السکینہ کے نام سے مہم بھی شروع کی ہے۔ تاکہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکے اور دہشت گردی کی آن لائن سرگرمیوں کو روکا جا سکے ۔
سعودی نائب وزیر السدیری نے کہا
''وزارت مساجد کے لیے ایک نئے منصوبے کا آغاز کر رہی ہے، جس کے تحت، اسلامی امور کی تفہیم ، ضروری اعلانات کے علاوہ قرآنی آیات احادیث اور تقاریر نشر کی جائیں گی۔''
ح
سعودی علماء کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی نگرانی
وزارت اسلامی امور نے نگران کمیٹی قائم کر دی: نائب وزیر