کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے آن لائن سسٹم میں دو خدمات کا اضافہ
جدہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ، جمعہ 13 نومبر 2015مسعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اپنے آن لائن ابشیر سسٹم میں دو اور خدمات (سروسز) کا اضافہ کیا ہے۔ یہ ویزے پر ایک سے زیادہ مقامات سے اندرون ملک داخلے اور خروج اور ایک ہی مقام سے خروج اور وہاں سے دوبارہ داخلے کی سہولت ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے اسسٹینٹ ڈائریکٹر برائے فنی امور کرنل خالد بن حماد آل سیخان نے بتایا ہے کہ ان کا محکمہ لوگوں کو آن لائن تمام سہولیات مہیا کرنا چاہتا ہے تاکہ انھیں ذاتی طور پر دفاتر کے چکر نہ لگانا پڑیں۔
انھوں نے میڈیا کے لیے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین اپنے داخلے اور خروج کی دستاویزات کا پرنٹ لے سکتے ہیں لیکن سفری ضابطہ کار کے لیے یہ دستاویزات درکار نہیں ہوتی ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ نے سنہ 2013ء میں آن لائں ابشیر نظام کا اجراء کیا تھا۔ اس کے بعد سے دو کروڑ بارہ لاکھ مرتبہ خدمات مہیا کی جاچکی ہیں۔ ان میں اسی لاکھ خروج اور داخلے کے لیے ویزے ، حتمی خروج کے لیے ساڑھے چھے لاکھ درخواستیں، اقامے کے لیے گیارہ لاکھ اور اقامے کی تجدید کے لیے چھہتر لاکھ درخواستیں شامل ہیں۔
اس عرصے کے دوران سعودی عرب کے نئے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے ایک لاکھ پچھہتر ہزار درخواستیں دی گئی ہیں اور ساڑھے تین لاکھ پاسپورٹس کی تجدید کی گئی ہے اور بارہ لاکھ وزٹ ویزوں کی تجدید کی گئی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے حکام نے ابشیر کی خدمات استعمال کرنے والے شہریوں اور مکینوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈز اور صارف ناموں کا تحفظ کریں۔ صارفین کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگر بروقت خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لیے جلد درخواستیں دائر کیا کریں۔اسی طرح ضعیف العمر اور معذور افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر انھیں آن لائن خدمات مہیا نہیں کی جاتی ہیں تو وہ نزدیکی دفاتر سے رجوع کریں تا کہ ان کی بہتر طریقے سے خدمات بجا لائی جاسکیں۔
ح