کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سعودی نصاب تعلیم میں کتابت کی ’سنگین غلطی‘
جدہ ۔ نواف القثامی: اتوار 9 محرم 1436هـ - 2 نومبر 2014مخَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ تَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ
سعودی عرب میں اسکول کے نصاب میں چوتھی جماعت میں شمال تجوید کی ایک کتاب میں قرآنی آیت کی کتابت کی غلطی کی نشاندہی کے بعد عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے غلطی کی درستی کے ساتھ لاپرواہی برتنے والے متعلقہ حکام کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نصاب میں شامل تجوید کی ایک کتاب میں سورہ النحل کی آیت نمبر تین غلط لکھی گئی ہے۔ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد نصاب تعلیم کی تیاری، اس کی تدوین واشاعت اور مسودات پر نظرثانی کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی شہریوں نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غلطی کی اصلاح کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے مستقل تدارک کے لیے عملی اقدامات کریں۔
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے نصابی تعلیم میں آیت قرآنی کی غلط کتابت کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں کسی نصابی کتاب میں غلطی کی نشاندہی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
ایسے واقعات سامنے آنے سے مسودات کی تیاری اور اس پر نظر ثانی کرنے والوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔ پروف کی غلطی کی ذمہ داری طباعت و اشاعت کے شعبے پر نہیں ڈالی جا سکتی۔
ح