• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی (علیه الصلاة و السلام)

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
مسند احمد اور ابن حبان میں سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت ہے جسے علامہ البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے کہ
جناب جبریل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،جناب جبریل علیہ السلام نے آسمان کی طرف دیکھاتو فرشتہ اتر رہا تھاچنانچہ جناب جبریل علیہ السلاماللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بتلانے لگے کہ جس روز اللہ نے (اسمان اور زمین کو)پیدا کیااس وقت سے لیکر آج تک یہ فرشتہ زمین پر نہیں آیا۔ ۔ ۔ پھر جب یہ فرشتہ اتر کر آیا گیا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگا :
ﯾﺎ ﻣﺣﻣد أرﺳﻟﻧﻲ إﻟﯾك رﺑك: أﻓﻣﻟﮐﺎ ﻧﺑﯾﺎ. ﯾﺟﻌﻟك أو ﻋﺑدا رﺳوﻻ''''
'' اے محمد مجھے اللہ نے آپ کی طرف یہ پیغام دے کر بھیجا ہے کہ اللہ
جناب صلی اللہ علیہ وسلم کو بادشاہ نبی بنا دے یا بندہ بنا دے ؟''
اس موقعہ پر جناب جبریل علیہ السلام نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مشورہ دیا:
( تواضع لربك یا محمد )
'' اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب کے سامنے عاجزی اختیار کیجیے۔''
چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فوراًجوب دیا :
(بل عبداًرسولاً)
'' میں تو بندہ نبی بننا چاہتا ہوں۔''
آپ صلی للہ علیہ وسلم پر میرے ماں پاب قربان آپ کے چہرہ پر انوار کا رعب اتنا تھا کہ لوگ نظر بھر کر دیکھنے کی سکت اور طاقت اپنے اندر نہ رکھتے تھے :
أتى النَّبيَّ صلَّى اللَّهُ علَيهِ وسلَّمَ رجلٌ ، فَكَلَّمَهُ ، فجَعلَ ترعدُ فرائصُهُ ، فقالَ لَهُ : هوِّن عليكَ ، فإنِّي لستُ بملِكٍ ، إنَّما أَنا ابنُ امرأةٍ تأكُلُ القَديدَ
الراوي: عقبة بن عمرو بن ثعلبة أبو مسعود المحدث:الألباني - المصدر: صحيح ابن ماجه - الصفحة أو الرقم: 2693
خلاصة حكم المحدث: صحيح

سیدناابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک صاحب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر گفتگو کرنے لگے (خوف سے) ان کا گوشت پھڑکنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا ڈرو مت کیونکہ میں بادشاہ نہیں۔ میں تو ایک (غریب) خاتون کا بیٹا ہوں جو دھوپ میں خشک کیا ہو گوشت کھاتی تھی۔
سنن ابن ماجہ:جلد سوم:حدیث نمبر 193
اور یہی بات رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک قریبی ساتھی سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اپنی وفات کے وقت بیان کرتے ہیں کہتے ہیں :
مجھ پر تین دور گزرے ہیں ایک دور تو وہ ہے جو تم نے دیکھا کہ میرے نزدیک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ کوئی مبغوض نہیں تھا اور مجھے یہ سب سے زیادہ پسند تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قابو پا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قتل کر دوں اگر میری موت اس حالت میں آجاتی تو میں دوزخی ہوتا پھر جب اللہ نے میرے دل میں اسلام کی محبت ڈالی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اپنا دایاں ہاتھ بڑھائیں تاکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کروں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عمرو کیا بات ہے؟ میں نے عرض کیا کہ ایک شرط ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا شرط ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یہ شرط کہ کیا میرے پچھلے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عمرو کیا تو نہیں جانتا کہ اسلام لانے سے اس کے گزشتہ سارے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں اور ہجرت سے اس کے سارے گذشتہ اور حج کرنے سے بھی اس کے گذشتہ سارے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں؟ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر مجھے کسی سے محبت نہیں تھی اور نہ ہی میری نظر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ کسی کا مقام تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کی وجہ سے مجھ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھر پور نگاہ سے دیکھنے کی سکت نہ تھی اور اگر کوئی مجھ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صورت مبارک کے متعلق پوچھے تو میں بیان نہیں کر سکتا کیونکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوجہ عظمت وجلال دیکھ نہ سکا، اگر اس حال میں میری موت آجاتی تو مجھے جنتی ہونے کی امید تھی پھر اس کے بعد ہمیں کچھ ذمہ داریاں دی گئیں اب مجھے پتہ نہیں کہ میرا کیا حال ہوگا پس جب میرا انتقال ہو جائے تو میرے جنازے کے ساتھ نہ کوئی رونے والی ہو اور نہ آگ ہو جب تم مجھے دفن کر دو تو مجھ پر مٹی ڈال دینا اس کے بعد میری قبر کے اردگرد اتنی دیر ٹھہر نا جتنی دیر میں اونٹ ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ تمہارے قرب سے مجھے انس حاصل ہو اور میں دیکھ لوں کہ میں اپنے رب کے فرشتوں کو کیا جواب دیتا ہوں۔(رضی اللہ عنہ وارضاہ)
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 321 کتاب الایمان
 

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,657
پوائنٹ
186
اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
اللہ ہمیں اپنے نبیﷺ سے شعوری محبت عطا فرمائے۔خدا کی رحمتیں ہو میرے حبیب پر۔ہر فرشتہ ذات الہی سے محبوب کبریاء کےلئے رحمتوں کا طلب گار ہے۔ہر امتی کی طرف سے بےحساب درود وسلام ہوں اپنے محسن اعظم پر۔کتنی خوش نصیب ہے وہ خاک مقدس جسٰے روز محشر تک رحمت عالم کا جسد اطہر چھونے کا موقع مل گیا ہے۔میرے ماں باپ اور میری جند جان قربان ہو اپنے رسول ہاشمی پر۔ہم اپنے اللہ کی بار گاہ میں ہزاروں سجدے کیوں نہ بجالائیں جس نے ہمیں اس معصوم پیغمبر کی محبت کا ایک گھونٹ پلایا ہے۔اور صحابیاں رسول نےتو جام کے جام انڈیل لئے تھے۔ میرے اللہ یہ وہ مقام ہے جہاں ہم بےاختیار بےخود ہو جاتے ہیں۔ائے موت! اگر تو ہمارے محبوب کے لئے ہم سے ملے تو ہم تمہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
 

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
اللہ اکبر، جزاک اللہ خیرا
اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید
اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
للہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
جزاکم اللہ خیرا
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
اللہم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
اللہم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم انک حمید مجید
 
Top