• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سمندر میں خوفناک زلزلہ کئی امریکی ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ماہرین ارضیات

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سمندر میں خوفناک زلزلہ کئی امریکی ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا، ماہرین ارضیات

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے


ماہر ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال کسی بھی وقت امریکہ کے سمندر میں خوفناک سونامی آسکتا ہے ، فوٹو فائل

نیویارک: موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے اکثر ممالک موسلا دھار بارشوں اور سیلابوں کی زد میں تو ہیں ہی لیکن ساتھ ساتھ سمندر کی سطح بھی تیزی سے بلند ہو رہی ہے جو کئی ملکوں کو مٹا سکتی ہے اسی لیے ماہرارضیات نے خبردار کیا ہے کہ اس سال امریکا کے سمندر میں آنے والا خوفناک زلزلہ اس کی کئی ریاستوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا۔


ماہر ارضیات کے مطابق امریکا کے شمال مغربی سمندر میں 9.2 شدت کا زلزلہ آئے گا جو تباہ کن 700 میل لمبے سونامی کا باعث بنے گا جب کہ اس تباہ کن علاقے کو ’’کاسکاڈیا فالٹ زون‘‘ کہا جاتا ہے جو کینیڈین سرحد سے شروع ہو کر کیلیفورنیا تک پہنچتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ سال ہی اس تباہی کا خدشہ تھا لیکن وہ سال خاموشی سے گزر گیا لیکن اس سے تباہی کے مزید خطرات بڑھ گئے ہیں اور رواں سال اس تباہ کن سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق گزشتہ تباہ کن سونامی کاسکیڈیا فالٹ زون میں 1700 میں آیا تھا جو خود کو 243 سال بعد دہراتا ہے لیکن اب اس آخری تباہی کو 315 سال گزرے گئے ہیں اور امکانات ظاہر کرتے ہیں کہ اب یہ سائکل کسی بھی وقت پوری ہو جائے گی۔

ماہرین ارضیات کا اس ممکنہ سونامی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سونامی 4 منٹ تک جاری رہے گا جس دوران 100 فٹ اونچی لہریں اٹھیں گی جو شمال مغربی پیسفیک کے قریب بسنے والی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی جس میں سین فرانسیسکو اور سیٹل جیسی ریاستیں بھی شامل ہوں گی۔ ماہرین کے مطابق اس تباہی کے نتیجے میں 13 ہزار افراد کی ہلاکت، 27 ہزار زخمی اور 10 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ان ممکنہ متاثرہ ریاستوں کے اسکول اور فائر اسٹیشن مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔

سٹی کالج آف نیو یارک کے ماہر طبعیات کا کہنا ہے کہ کاسکیڈیا فالٹ میں یہ سونامی کسی بھی وقت آسکتا ہے جب کہ اس واقعہ سے چند منٹ قبل جانوروں کا ردعمل عجیب وغریب ہو جاتا ہے اور وہ تیزی سے پہاڑوں کی طرف بھاگنے لگتے ہیں۔ ساؤتھیپٹن یونیورسٹی میں زلزلہ کی ماہرپروفیسر کے مطابق اس تباہی سے جاپان تک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ یہ دنیا بھر میں ایک بڑا معاشی بحران پیدا کرسکتا ہے۔
ح
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
اللہ مجاہدین کی دعاوں کو قبول کرتے ہوئے اور اپنی قدرت کے عجائب دکھاتے ہوئے ہمیں انکے اندر سیاہ دن دکھائے امین
ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﻋَﻠَﻴـّـﻚَ ﺑـﺄَﻣـﺮﻳـﻜﺎ ﻣﻌْـﻘـِﻞِ ﺍﻟﻜُـﻔـْﺮِ ﻭﺍﻟﻔـَﺴـَﺎﺩْ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﻋَﻠَﻴّـﻚَ ﺑـﺄَﻣـﺮﻳـﻜﺎ ﻣَﻌْـﻘـِﻞِ ﺍﻟﻜُـﻔـْﺮِ ﻭﺍﻟﻔـَﺴـَﺎﺩْ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﻋَﻠَﻴّـﻚَ ﺑـﺄَﻣـﺮﻳـﻜﺎ ﻣَﻌْـﻘـِﻞِ ﺍﻟﻜُـﻔـْﺮِ ﻭﺍﻟﻔـَﺴـَﺎﺩْ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﺃَﻧـْﺖَ ﺑِﻬـِﻢ ﻋَـﻠﻴـﻢ ﺃَﻓْﺴـَـﺪﻭﺍ ﻓﻲ ﺃَﺭْﺿِـﻚ ﻭَﻗَﺘـَﻠﻮﺍ ﻋـِﺒـَﺎﺩَﻙ ﻭَﺃَﻫَﺎﻧﻮﺍ ﺩِﻳـﻨَﻚ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﺃَﻧْﺖَ ﺑِﻬـِﻢ ﻋَـﻠﻴـﻢ ﻭَﻋَـﻠَﻴﻬـِﻢ ﻗـَـﺪﻳﺮ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﻋَـﻠَﻴـّـﻚَ ﺑِﻬـــِﻢ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﻋَـﻠَﻴـّـﻚَ ﺑِﻬـــِﻢ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﺳَـﻠِﻂْ ﻋَـﻠَﻴﻬـِﻢ ﺭﻳﺢَ ﻋـﺎﺩ ، ﻭﺻـَﻴﺤَﺔَ ﺛَﻤـﻮﺩ ، ﻭﻃـُﻮﻓَﺎﻥِ ﻗَﻮﻡِ ﻧـُﻮﺡ ﺃﻟﻠَّﻬُـﻢَّ ﺳـَـﻠِـﻂْ ﻋـَـﻠَـﻴﻬـِﻢ ﻣـﺎ ﻧَـﺰَﻝَ ﻣِـﻦَ ﺍﻟـﺴـَﻤـَﺎﺀِ ﻭَﻣـَﺎ ﺧـَﺮَﺝَ ﻣِـﻦَ ﺍﻷَﺭﺽِ
 
Top