• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سنت .کلچر.اور عادت میں فرق کیا ہے؟

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
مکالہ ،سنت .کلچر.اور عادت میں فرق کیا ہے؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اسلام علیکم

سنت کے بارے ہم بہت سے لوگ اس پر فرق نہیں کر پاتے
آپ سے ہم درخوات کرتے ہیں کہ اس مسلے کو واضع فرمائیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ، عادت ، اورکلچر میں کیسے فرق کیا جا ئے
جزاک اللہ
 
شمولیت
اگست 08، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
519
پوائنٹ
57
بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، دین کی بات میں ترغیب دلائں ، فضیلت بیان کریں ، اسکے چھوڑنے پر نا پسندیدگی کا اظہار فرمایں ، تو وہ سنت کا درجہ رکھتی ہے ۔ جیسے مسواک وغیرہ ۔

جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، خود تو کوی عمل کریں ، مگر امت کو نہ اسکی ترغیب دلایں ، نہ فضیلت بیان کریں ، نہ نا پسندیدگی کا اظہار فرمایں ، تو وہ آپ کا طریقہ ہے ، شرعی حکم نہیں ہے ۔ جیسے جبا پہننا ، یا کھانے کی کوئ چیز ۔

آپ صلی اللہ کے طریقہ ، اور شرعی حکم ( سنت) میں فرق یہ ہے کہ اگر کوئ آپکا طریقہ چھوڑتا ہے تو اسے ٹوکا نہیں جاے گا ، کہ آپ صلی اللہ نے نہیں ٹوکا ، اور کوئ شرعی حکم ( سنت) چھوڑتا ہے ، تو اسے ترغیب دلائ جاے گی، کہ آپ نے ترغیب دلائ ہے اور اسے ٹوکا جاے گا کہ آپ نے ٹوکا ہے ۔

واللہ اعلم
 
Top