• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوئیڈن میں مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا‘ 5 افراد جھلس گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سوئیڈن میں مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا‘ 5 افراد جھلس گئے


خبریں ویب ڈیسک ۔۔ سوئیڈن میں ایک مسجد نذر آتش کر دی گئی، آگ لگنے کے باعث 5 افراد جھلس گئے۔ واقعہ وسطی سوئیڈن کے قصبے اسکلسٹونا میں پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور پر موجود مسجد کی کھڑکی سے آتش گیر مادہ پھینکا جس سے مسجد میں فوراً آگ لگ گئی۔

مسجد میں آگ لگنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور لوگ باہر نکل آئے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے پہنچ کر آگ بجھا دی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دھوئیں سے دم گھٹنے اور جھلسنے سے 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتش زدگی کے وقت مسجد میں 20 سے زائد افراد موجود تھے جن میں پانچ افراد بری طرح زخمی ہوئے جبکہ دیگر افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

آتشزدگی کے بعد مسجد کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ سوئیڈن میں امیگریشن قوانین میں ترمیم پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ یورپ کے مختلف ممالک اسلام کے خلاف بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

پولیس اس واقعہ کو آتشزنی کا واقعہ قرار دے رہی ہے البتہ اس حوالے سے کسی کی گرفتاری نہیں کی گئی۔ سویڈن اسلامک ایسوسی ایشن کے سربراہ نے واقعے کی مذمت کی ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
مساجد کو نذرآتش کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی، سویڈن


سٹاک ہوم (خبریں ویب ڈیسک) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں مساجد کو نذر آتش کرنے اور نسل پرستی کیخلاف احتجاجی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت ، مظاہرین نے "میری مسجد کو مت چھو" کے پیغام والے کتبے اور اشتہار اٹھا رکھے تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سویڈن میں مساجد میں آتش زنی کے تین واقعات کے بعد ہزاروں افراد نے دارالحکومت سٹاک ہوم میں نسل پرستی کے خلاف احتجاجی جلوس میں شرکت کی ہے۔

ریلی کے ہزار کے قریب شرکاء نے "میری مسجد کو مت چھو" کے پیغام والے کتبے اور اشتہار اٹھا رکھے تھے۔ سویڈن میں مسجد کو آگ لگانے کی تازہ ترین کوشش جمعرات کو ملک کے مشرقی شہر اپسالا میں کی گئی تھی جب مسجد پر پٹرول بم پھینکا گیا لیکن اس سے عبادت گاہ کو نقصان نہیں پہنچا۔

اس سے قبل ملک کے جنوبی شہر ایسلوئیو میں دسمبر کے آخر میں ایک مسجد جلائی گئی جبکہ کرسمس کے دن ایسکلسٹیونا میں ایک مسجد کو آگ لگائی گئی اور اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

سویڈن میں پولیس کو مساجد کی سکیورٹی سخت کرنے کو کہا گیا ہے۔

ح، R


 
Top