کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمة اللہ فورم انتظامیہ کی طرف سے سوالات و جوابات سیکشن کے بہتر استعمال کے لئے یہ چند تجاویز و اعلانات پوسٹ کئے جا رہے ہیں۔ وہ احباب جو سوالات کرنا چاہتے ہوں ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ان کا خیال رکھیں گے۔
- سوالات ’سوالات وجوابات سیکشن‘ میں ہی ارسال کئے جائیں، کسی اور کیٹیگری میں نہ کیے جائیں۔
- فورم انتظامیہ کی طرف سے اس سوال کا جواب ترجیحی بنیادوں پر دیا جائے گا جو سوالات وجوابات والے سیکشن میں کئے جائیں گے۔
- ہماری کوشش ہوگی کہ ہر سوال کا جواب تین دن کے اندر اندر دے دیا جائے، ان شاء اللہ، اگر کسی وجہ سے تاخیر ہوئی تو اس کی وضاحت کر دی جائے گی۔
- ان شاء اللہ معروف اور مستندعلمائے کرام کے فتاویٰ جات کی روشنی میں سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔ کسی صاحبِ علم کو اختلاف ہو تو وہ مجلس شوریٰ میں اسے ڈسکس کر سکتے ہیں، وہاں قرآن وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق ایک حتمی رائے قائم کر کے اسے اس سوال کے جواب میں پوسٹ کر دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ!
اس بارے مزید وضاحت یہ ہے کہ
5. اگر تو سوالات ایسے ہوں کہ جن کے جوابات عام طور انٹرنیٹ پر موجود ہوتے ہیں یا فتاوی کی معروف ویب سائیٹس سے آسانی سے سرچ کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں تو سائلین کو ایسا ضرور کر لینا چاہیے کیونکہ یہاں سوالات و جوابات کا سیکشن ضرورت کے تحت شروع کیا گیا ہے اور اسے ضرورت کے درجہ تک ہی محدود رہنا چاہیے۔
6. ایک بھائی ایک دن میں ایک سے زائد سوال نہ کریں تاکہ ایک طرف تو سب بھائیوں کو سوال کرنے کا موقع ملے اور دوسری طرف جواب دینے والے پر بھی ضرورت سے زائد بوجھ نہ پڑے۔
7. سوال میں یہ خیال رکھا جائے کہ فرضی سوال نہ کیے جائیں بلکہ سوال کسی حقیقی امر واقعہ کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔مفروضہ سوالات کے جوابات دینا اہل الحدیث کا منہج نہیں ہے لہذا ایسے سوالات کے جوابات نہیں دیے جائیں گے۔
8. ایسے سوالات بھی نہ کیے جائیں جو سوال کی صورت میں کسی تحقیقی مقالے یا کتاب کے متقاضی ہوں یعنی سوال واضح ، مختصر اور متعین ہو۔اگر تو کوئی سوال کسی تحقیقی مقالہ کا متقاضی ہو گا تو اس کے لیے کسی مقالہ یا کتاب کی نشاندہی کی جا سکتی ہے۔
9. ایک پوسٹ میں ایک ہی سوال کیا جائے اور ایک سے زائد سوالات کو ایک پوسٹ میں جمع نہ کیا جائے بلکہ نئے سوال کے لیے علیحدہ سے پوسٹ کی جائے ۔
10. سوال بطور سوال کیا جائے اور سائل کی طرف سے سوالات وجوابات کے سیکشن کو سوال کے نام پر مکالمہ یا مباحثہ کی صورت دینے سے اجتناب کیا جائے۔
جزاکم اللہ خیرا۔