حسن شبیر
مشہور رکن
- شمولیت
- مئی 18، 2013
- پیغامات
- 802
- ری ایکشن اسکور
- 1,834
- پوائنٹ
- 196
العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود نے 1۔4 ارب سعودی ریال [373 ملین امریکی ڈالر] ملک کے سوشل سیکیورٹی سسٹم کے تحت رجسٹر خاندانوں میں فوری طور پر تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس امر کا اظہار سعودی عرب میں سماجی امور کے وزیر ڈاکٹر یوسف بن احمد العثيمين نے اتوار کے روز ایک بیان میں کیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے 'ایس پی اے' کہ سوشل سیکیورٹی سسٹم کے تحت جو لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں ان میں بزرگ شہری، بیوائیں، بچوں کی کفالت کرنے والی مائیں اور یتامی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سوشل سیکیورٹی سسٹم کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کی رمضان المبارک کے دوران ضررویات کی تکمیل بنانا لازمی امر ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی فرمانروا تمام شہریوں، بالخصوص نادار طبقوں کی تمام ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ مستحق افراد کے اکاونٹس میں طے شدہ رقم 72 گھنٹوں میں منتقل کی جائے تاکہ ایسے افراد رمضان المبارک کے دوران اپنی ضروریات باعزت طریقے سے پوری کر سکیں.