• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر بنا سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ کر شیئر کرنا !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
14681573_1200121820059936_8719551671605918348_n (2).jpg


سوشل میڈیا پر بنا سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ کر شیئر کرنا !


آئیے جناب، سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید..

سوشل میڈیا کی اس وسیع دنیا میں جہاں آپ کو کچھ کام کی باتیں ملیں گی وہیں آپ کو انواع اقسام کی خرافات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا..

یہاں آپ کو کبھی کوئی بلی کسی ویڈیو میں نماز پڑھتی نظر آئے گی، کبھی کوئی پرندہ سجدہ کرتا دکھائی دے گا.

کبھی خانہ کعبہ کے اوپر ایک فرشتہ نمودار ہوگا جو خود بیت اللہ میں کسی کو دکھائی نہیں دے گا مگر ہم فیس بُکی مسلمانوں کو نظر آئے گا.

کبھی مائیکل جیکسن زین بہیکا کی آواز میں مشہور انگریزی حمد( say thanks to ALLAH) گا رہا ہوگا اور سب مسلمان بھائی سبحان الله سبحان الله کہہ رہے ہوں گے.

یہیں کہیں کسی پوسٹ میں آپ کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی سلائی مشین بھی دکھائی دے گی، اور کبھی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور حضرت فاطمۃ الذہرہ رضی اللہ عنہا کے گھر بھی دکھائی دیں گے.
کیا کہا نہیں نظر آئی؟؟
ارے بھئی سبحان الله اور ماشاء الله کے کمنٹس ہٹا کر دیکھیں یہیں یہ سب پایا جاتا ہے جس کی تحقیق اور تصدیق کوئی نہیں ہوتی لیکن آپکو شئیر نہ کرنے یا اسکی تصدیق کا سوال کرنے پر منافق اور مرتد یا منکر جیسے الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

فیس بُکی دنیا میں ہی کبھی کسی دیوار یا صفحے کی کھدائی کریں تو یہ بات بھی آپ کے علم میں آئے گی کہ مشہور خلاء باز نیل آرم اسٹرانگ جب چاند پر گئے تو انہیں وہاں صرف ایک آواز سنائی دی جو کہ آذان کی آواز تھی اور انہوں نے چاند سے واپسی پر فی الفور اسلام قبول کر لیا. اس بات کی بھی کوئی تصدیق نہیں لیکن آپ اس پر سوال اٹھا کر تو دیکھیں کہ فیس بکی عالم حضرات بنا دلیل کے آپکا گالیوں سے استقبال کریں گے.

اب اس تفصیل میں کون جائے کہ چاند پر فضاء میں ( atmosphere) زمین جیسا نہیں اور وہاں آواز سنائی نہیں دیتی، نہ ہی کوئی اس تحقیق میں پڑے گا کہ اس امریکی خلاء باز کے چاند پر جانے اور نہ جانے کے بارے میں بھی دو رائے ہیں.

کبھی بدھؤں کے عظیم رہنما دلائی لاما ہمارے حضور پاک ﷺ کی عظمت کا اعتراف کرتے ہیں( جو کہ اچھی بات ہے لیکن اسکی بھی کوئی تصدیق نہیں. اتنے متاثر ہیں دلائی لامہ صاحب تو اسلام قبول کیوں نہیں کرتے) خیر جیسا کہ پہلے کہا کہ ہمیں اسکی کوئی تصدیق نہیں ہوئی کیونکہ ہمیں انکی زبان( لینگویج )معلوم نہیں ہے.

سنا ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ اسلام امن کا دین ہے تو ہم اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس ویڈیو کو اتنا شیئر کرو کہ تمام مسلمانوں کو اس بات کا یقین/علم ہوجائے....

کوئی مجھے بتائے کہ ہمارے عقیدے اس قدر کمزور ہیں کہ ہمیں محمد صلی للّہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کی عظمت کی گواہی ان غیر مسلموں سے لینی پڑے گی؟

یہیں آپ کو سچے اور پکے مسلم بھائیوں کی طرف سے پیش کی گئی وہ پوسٹ بھی نظر آئی گی کہ جو آپ نے آگے شیئر نہ کی تو آپ دائرہ اسلام سے خارج ہوجائیں گے اور اگر ماشاء الله اور سبحان الله نہ کہا گیا تو آپ دنیا کے سب سے بڑے کنجوس کہلائے جائیں گے. اور کبھی کبھی تو کہا جاتا ہے کہ آپ مسلمان ہی نہیں اگر ایسا نہ کریں تو...

الله کے بندو.. !!
کچھ تو زور اپنے ذہن پر بھی ڈالا کرو کہ اسے زنگ نہ لگ جائے. اس بات سے کسے انکار ہے کہ الله کی یہ مخلوق چرند پرند اُس کی حمد میں مصروف ہیں مگر اُن کا طریقہ ہم سے مختلف ہے، نماز ہم پر فرض ہے نہ کہ ان بلیوں پر جنہیں مسلمان بنانے کی تگ و دو میں آپ لگے رہتے ہیں..

کسی چیز کو شیئر کرنے یا نہ کرنے سے لوگ کافر ہونے لگے تو ہوگیا کام، ہم تو دائرہ اسلام سے خارج قرار پائیں گے پھر کیونکہ بنا تصدیق کے ہر بات کیسے شئیر کر سکتے ہیں.

ﺟﮩﺎﻟﺖ ﮐﯽ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﮨﮯ ویسے ﮐﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﮨﺮ ﭼﯿﺰ ﭼﺎﻧﺪ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﯽ ہوئی بھی ﻧﻈﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺁﺝ ﺍﯾﮏ ﻧﯿﺎ ﺷﻮﺷﮧ ﭼﮭﻮﮌﺍ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭼﺎﻧﺪ ﭘﺮ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ.

ﺍﺱ ﻃﺮﺡ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﺫﮨﻦ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﺎﻡ ﻻﺅ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﻟﮕﮯ ﮐﺎ ﮐﮧ ﺁﺳﻤﺎﻥ ﭘﺮ ﺳﺘﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮭﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﺭﻭﭨﯽ ﭘﮧ ﻧﺒﯽ اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ جبکہ ایسا ایک واقعہ ٹی وی پر بھی ایکسپوز ہو چکا ہے.

ﮐﺒﮭﯽ ﻧﺒﯽ اکرم صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ﮐﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮐﮩﯿﮟ ﭘﮧ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮨﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ..

ﺍﮔﺮ ﮐﭽﮫ ﻟﻮﮒ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ کل ﺩﺱ ﻣﺤﺮﻡ تھا ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﭼﺎﻧﺪ ﭘﮧ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﻟﮑﮭﺎ ﻧﻈﺮ ﺁ ﺭﮨﺎ تھا ﺗﻮ ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮯ ﮐﮧ ﺳﻌﻮﺩﯾﮧ ﻣﯿﮟ پرسوں ﺩﺱ ﻣﺤﺮﻡ ﮐﺎ ﺩﻥ ﺗﮭﺎ وہاﮞ ﺗﻮ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﯾﻮﺭﭖ ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺖ ﺳﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺩﻥ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﺱ ﻣﺤﺮﻡ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﻭﮨﺎﮞ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﯾﺎ ﺧﺪﺍﺭﺍ ﯾﮧ کام نہ کیا کریں ﺍﻭﺭ ﺑﮯ وجہ بنا مقصد ایسا کچھ کرنے کی وجہ بھی سمجھ میں نہیں آتی..

مسلمانوں کو جھوٹ بولنے سے منع کیا گیا ہے، یہ کیوں بھول جاتے ہیں؟؟ نو - دس یا دس-گیارہ محرم کے روزے رکھنے کی تلقین کی گئی ہے. وہ کیوں یاد نہیں رہتا؟؟

خدارا اس قسم کی ﺑﺎﺗﯿﮟ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﯾﮟ جن کا سوائے لوگوں کو کنفیوز کرنے کے اور کوئی مقصد نہیں ہے. ﺑﻼ ﺷﺒﮧ ﺳﯿﺪﻧﺎ ﺣﺴﯿﻦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﺑﮩﺖ ﺑﻠﻨﺪ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮩﻮﮞ نے ﺍﺳﻼﻡ ﮐﯽ ﺧﺎﻃﺮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﻗﺮﺑﺎﻧﯽ ﺩﯼ ﺟﺴﮯ ﮐﺴﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﯾﺴﮯ ﺟﮭﻮﭦ ﺑﻮﻝ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﻮ ﮔﻤﺮﺍﮦ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﮐﺴﯽ ﻃﻮﺭ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻧﮩﯿﮟ۔۔

ﺍس پوسٹ کا ﻣﻘﺼﺪ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺩﻝ ﺁﺯﺍﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ , ﺑﺎﺕ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻧﯽ ﺑﮩﺖ ﺗﻮﮨﻢ ﭘﺮﺳﺖ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ . کفار مسلمانوں کو ختم. کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور ﮨﻢ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺁﻟﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮕﺮ ﺳﺒﺰﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ اللہ اور سب متبرک ﮨﺴﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ تلاش کرنے میں مصروف ہیں.. اور پھر مقدس نام دیکھ کر کرتے کیا ہو؟؟ اللہ کا ذکر شروع کر دیتے ہو جو آخرت میں تمہاری بخشش کر ذریعہ بنے گا؟؟ نہیں بلکہ کوئی ایسی باتوں کی تصدیق کا کہہ دے تو تمام مقدس نام فوراً بھول کر گالیاں دینے لگ جاتے ہیں.. یہ کیسا ایمان ہے جو ایک منٹ میں سب مقدس ناموں کا احترام بھول جاتے ہیں.

یہی تو کیا ہے یہودیوں نے.. ہر بندے کے ہاتھ میں سپیکر پکڑا دیا گیا ہے جاؤ جو مرضی کہتے پھرو. خود ہی ایک دوسرے سے لڑتے پھرو اور اصل معاملات سے دور رہو..

اللہ تعالی ھم سب کو ہدایت دے اور آسانیاں پیدا کرے. اللہ ہم سب کو تمام تر فتنوں سے بچائے اور حق ہمارے سامنے واضع کر کے حق پر چلائے. امین یا رب العالمین !

( فلک شیر اور ایڈمن عبداللہ)
 
Top