• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سوشل میڈیا پر جعلساز نے جذباتی باتیں کر کے سعودیوں کو لوٹ لیا، آپ بھی ہوشیار رہیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
سوشل میڈیا پر جعلساز نے جذباتی باتیں کر کے سعودیوں کو لوٹ لیا، آپ بھی ہوشیار رہیں​

01 جون 2015

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر جب کینسر سے متاثرہ بچی سارہ ابراہیم کی کہانی سامنے آئی اور اس کی طرف سے مہنگے علاج کے لئے مدد کی اپیل کی گئی تو نیک دل سعودیوں کی بڑی تعداد نے اس کی مدد کے لئے رقم کے ڈھیر لگا دئیے، لیکن ان سب کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب معلوم ہوا کہ انہیں بیوقوف بنایا جا رہا تھا۔

اس افسوسناک کہانی کا آغاز ٹویٹر سے ہوا جہاں سارہ ابراہیم کے نام سے ایک اکاﺅنٹ سامنے آیا اور بتایا گیا کہ یہ معصوم بچی خون کے کینسر لیوکیمیا کی شکار ہے۔ سارہ ابراہیم کی طرف سے مدد کی اپیل کی گئی جس پر عام سعودیوں سے لے کر مشہور ترین شخصیات اس کی مدد کے لئے آگے بڑھیں۔

وزیر تعلیم عزام الدخیل نے سارہ کے اکاﺅنٹ کو فالو کیا جبکہ اداکار فائز المالکی، شوریٰ یاسر التوارجی اور بندر الترکی نے بھی مدد کے لئے اپیلیں جاری کیں، اور کچھ نیوز چینلز نے متاثرہ لڑکی کی کہانی دنیا تک پہنچائی۔

چند دن بعد یہ افسوسناک انکشاف ہوا کہ سارہ ابراہیم کے نام سے بنایا گیا اکاﺅنٹ جعلی تھا اور اس کے لئے استعمال کی گئی تصویر امریکی بچی ایسمے کی تھی جو کہ ہڈیوں کے کینسر اوسٹیو سارکوما میں مبتلا ہے۔ کسی بے حس شخص نے کینسر کی شکار بچی کی تصویر اور مدد کی اپیل کو چوری کر کے ایک جعلی اکاﺅنٹ بنایا اور جہاں دھوکہ بازی سے بھاری رقوم اکٹھی کیں وہیں بے شمار لوگوں کو دلی صدمہ بھی پہنچایا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ انسانیت سوز حرکت لوگوں کی جیب پر ڈاکہ تو تھی ہی لیکن اس لحاظ سے اور بھی تکلیف دہ ہے کہ درد دل رکھنے والے بے شمار لوگوں کے جذبات پر ڈاکہ مارا گیا۔

ح
 
Top