• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اور ان زیورات پر زکات کا حکم۔

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
Kya 100% KDM sone par zakat he?
................................................................
*❊حامدا و مصلیا و مسلما❊*

*۩الجواب بعون الملك الوهاب۩:*

صورت مسؤلہ میں *کے ڈی ایم* سونے کا مطلب یہ ہے کہ ایسا سونا جس میں ۹۲ اور ۸ فی صد کے تناسب سے سونا اور کیڈیمم ملایا جاتا ہے ، اس قسم کے سونے میں 92 فی صد کی پاکیزگی کو یقینی قرار دیا جاتا ہے۔

سونے کی مختلف شکلوں کو آپس میں جوڑنے میں کیڈیمم کا استعمال ہوتا ہے اور انہیں زیورات کو KDM زیورات کے نام سے مارکیٹ میں بیچا بھی جاتا ہے۔

ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہےکہ ایسے سونے کے زیورات میں; کیا خالص سونے کے تناسب کا حساب لگا کر زکات اداء کریں یا کوئی اور طریقہ ہے؟

اس مسئلے میں قاعدہ یہ ہے کہ سونے کے زیورات میں موجود کھوٹ اگر سونے کی مقدار سے کم ہو تو وہ کھوٹ مغلوب ہونے کی وجہ سے سونے کے تابع ہوتا ہے(دفع حرج کے لیے)اور زکاۃ کی ادائیگی میں سونے اور کھوٹ کو ملا کر مجموعی وزن کا اعتبار کیا جاتا ہے۔ اور مذکورہ صورت میں آسان طریقہ یہ ہے کہ سنار سے اس زیور کی مارکیٹ ویلیو معلوم کرلی جائے اور اس میں نقدی کی مالیت جمع کرکے کل کا ڈھائی فی صد ادا کردیا جائے۔ فقط
۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
⑴ تحقيقِ "کے ڈی ایم سونا"ـ محمد عبد الرحمن کاشفی۔
⑵ مستفاد از فتوی۔فتوی نمبر : 144008201811 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن۔
*بمطابق : ۱۸ رمضان المبارك ۱۴۴۱؁ ھ ، بروز : منگل*
*فون نمبر* : *٧٩٧٨٨١٨٧٦٤*
اللـه أعـلم بالصـواب
*کتبه العبد محــمد عبد الرحـمن الأديـشـوي عفي عنه*

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Last edited:
Top