• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سٹیلایٹ چینلز اور یہ روایت

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شیخ اس روایت کی تحقیق درکار ہے

مصنّف بن أبي شيبة
كِتَابُ الْفِتَنِ مَنْ كَرِهَ الْخُرُوجَ فِي الْفِتْنَةِ وَتَعَوَّذَ عَنْهَا حديث رقم 36733

حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ : لَيُوشِكَنَّ أَنْ يُصَبَّ عَلَيْكُمُ الشَّرُّ مِنَ السَّمَاءِ حَتَّى يَبْلُغَ الْفَيَافِيَ , قَالَ : قِيلَ : وَمَاالْفَيَافِي يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ ؟ قَالَ : الْأَرْضُ الْقَفْرُ

سیدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں مجھے خدشہ ہے کہ تم پر آسمان سے شر نازل ہوگا جو فیافی تک پہنچ جائے گا۔ کہا گیا: ابو عبد اللہ یہ فیافی کیا ہیں؟ فرمایا: بے آباد بنجر زمینٰیں
عربوں کی لغت میں لفظ'السماء' ہر اس چیز کے لئے بولا جاتا ہے جو انسان کے اوپر ہوتی ہے۔

لغت کی مشہور کتاب (لسان العرب) میں ہےکہ " سماء ہر وہ چیز کے ہے جو بلند ہو اور آپ پر سایہ فگن ہو۔
لسان العرب، مادہ: سما۔
ٹی وی سیٹ ہر اس فتنے اور مخرب اخلاق لہو ولعب کا استقبال کرتا ہے جو مصنوعی سیارے اس تک پہنچاتے ہیں حتی کہ آج جنگلوں اور صحراؤں میں خیمے بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ روایت موقوف ہے ، سند کے تمام راوی جلیل القدر ائمہ ہیں ۔
معاصر کئی ایک اہل علم نے اس کا یہی معنی بیان کیا ہے ، جو اوپر ذکر ہوا ۔
لیکن یہ بات ذہن میں رہے کہ کسی بھی حدیث کے معنی کو کسی بھی چیز یا واقعے پر حتمی طور پر منطبق نہیں کرنا چاہیے ۔ کیونکہ اس میں غلطی احتمال رہتا ہے ، ممکن ہے اس سے مراد کوئی اور فتنہ ہو ۔ واللہ اعلم ۔
 
Top