بخاری سید
رکن
- شمولیت
- مارچ 03، 2013
- پیغامات
- 255
- ری ایکشن اسکور
- 470
- پوائنٹ
- 77
اسلام آباد...سپریم کورٹ میں چاروں صوبوں کے لاء افسروں نے گھوسٹ اسکولوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کاکہناہے کہ پنجاب میں کوئی گھوسٹ اسکول نہیں،چیف جسٹس نے گھوسٹ اسکولوں سے متعلق ایگزیکٹو سمری 12 جون کوپیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گھوسٹ اسکول ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، وفاقی نظامت تعلیمات کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے ڈھوک ماہی نواں اور اسلام آباد ماڈل اسکول بوائز کو متبادل جگہ فراہم کردی گئی ہے۔اس پر چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے استفسار کیا کہ اگر آپ کے گھر پر کوئی قبضہ کرلے تو کیا آْپ متبادل زمین قبول کرلیں گے،اسکول پرناجائز قبضہ ختم کیوں نہ کرایاگیا، تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب کے156 اسکولوں میں جزوی تجاوزہے، اور اس معاملے پر مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں کوئی گھوسٹ اسکول نہیں ہے۔مقدمے کی سماعت 12 جون کو کی جائے گی۔
ربط
ربط