کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ بنی ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
جانئے وہ تمام باتیں جو ہر گاڑی چلانے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
20 اکتوبر 2016 دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ بنی ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
جانئے وہ تمام باتیں جو ہر گاڑی چلانے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
مسلسل سفید لائن
سڑک کے درمیان میں مسلسل سفید لکیر کا مطلب ہے کہ آپ لین تبدیل نہیں کر سکتے اور جب تک یہ لائن چلتی جائے آپ کو اسی لین میں رہنا ہے جس میں آپ جا رہے ہیں۔
ٹوٹی ہوئی سفید لائن
سڑک پر جہاں سفید لائن ٹکڑوں میں ہو، اس کا مطلب ہے کہ آپ لین تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن احتیاط کے ساتھ اور جب ضروری ہو۔
سنگل مسلسل پیلی لائن
سڑک کے درمیان میں جب ایک مسلسل پیلی لائن ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اگر اگلی گاڑی آپ کو مناسب جگہ دے رہی ہے تو آپ اوورٹیک کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ آپ یہ پیلی لائن عبور کر کے دوسری لین میں نہیں جا سکتے۔
ڈبل مسلسل پیلی لائن
جہاں سڑک کے درمیان میں دو مسلسل پیلی لائنیں ہوں اس کا مطلب ہے کہ آپ نہ تو اوورٹیک کر سکتے ہیں اور نہ ہی لین تبدیل کر سکتے ہیں۔
ٹوٹی ہوئی پیلی لائن
اس کا مطلب ہے کہ اوورٹیک کرنے اور اس پیلی لائن کو عبور کرنے کی اجازت ہے، مگر احتیاط کے ساتھ۔
ایک مسلسل پیلی لائن اور ایک ٹوٹی ہوئی پیلی لائن
جب سڑک پر دو پیلی لائنیں موجود ہوں جن میں سے ایک مسلسل ہو اور ایک ٹوٹی ہوئی، یعنی ٹکڑوں میں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ ٹوٹی ہوئی پیلی لائن کی طرف والی لین میں ہیں تو آپ کو اوورٹیک کرنے کی اجازت ہے لیکن اگر آپ مسلسل پیلی لائن کی طرف والی لین میں ہیں تو آپ اوورٹیک نہیں کر سکتے۔