• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سید، سادات و ہاشمی کی تکریم

عادل

رکن
شمولیت
اپریل 26، 2016
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
32
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کہیں ہم پڑھتے ہیں کہ اہل بیت رسول، آل رسول افضل ہیں، اور کہیں قرآن میں

ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم؟

سچے آل بیت کون ہیں؟
انکی تکریم کیونکر ضروری ہے؟
کیا شریعت اسلامیہ میں اس ضمن کوئی ہدایات موجود ہیں؟
واضح رہے سوالات فی زمانہ کے اہل سادات کو مدنظر رکھتے ہوے کیے گئے ہیں.
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اہل بیت ہونا بھی فضیلت ہے۔
اہل تقوی ہونا بھی فضلیت ہے۔
جس میں دونوں ہوں، وہ سب سے افضل۔
جس میں ایک ہو،وہ دو والے سے کم ، اور کچھ نہ ہونے والے سے بہتر۔
تقوی والی فضیلت اہل بیت ہونے سے بھی افضل ہے، مثلا کوئی اہل بیت ہو، لیکن تقوی سے خالی، تو وہ شخص اس سے افضل ہے، جو اہل بیت تو نہیں، لیکن متقی و پرہیز گار ہے۔
فی زمانہ مشہور سادات میں سے بہت سارے تو ’نقلی‘ ہیں، اور بہت ساروں کے کام نقلی ہیں۔
حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا اور لوط علیہ السلام کی بیوی کو اہل بیت ہونے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔
 
Top