کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدنے سے پہلے یہ چیزیں ضرور چیک کر لیں
04 نومبر 2015 (22:26)کراچی (نیوزڈیسک) گاڑی لینا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے لیکن مالی حالات کی وجہ سے نئی گاڑی لینا ممکن نہیں ہوتا لہذا استعمال شدہ گاڑی لینے میں ہی عافیت اورخوشی سمجھی جاتی ہے۔اکثرایسا ہوتا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ گاڑی کی وجہ سے لوگ کافی مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کیا چیزیں ہیں جو آپ کو سیکنڈ ہینڈ گاڑی خریدنے سے قبل چیک کرنی چاہئیں۔
گاڑی کے کاغذات
سب سے پہلا جو سیکنڈ ہینڈ گاڑی کا ہوتا ہے وہ اس کے کاغذات ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ مارکیٹ میں موجود دھوکے باز لوگ معصوم خریداروں کو چوری کی گاڑئی تھما دیتے ہیں۔ آپ کے نہ صرف پیسے بھی جاتے ہیں بلکہ پولیس والے الگ تنگ کرتے ہیں۔ جب بھی گاڑی لیں تو کاغذات ضرور چیک کر لیں۔ یہ بھی دیکھ لیں کہ جو گاڑی آپ خرید رہے ہیں وہ کہیں کسی واردات یا دہشت گردی کی کاروائی میں تو استعمال نہیں کی گئی۔ یہ تمام معلومات کی تصدیق کسی کے کہنے کی بجائے خود کریں ۔
زنگ آلود نہ ہو
اگر گاڑی کے نیچے، سائیڈز یا کہیں بھی زنگ لگا ہو تو اس طرح کی گاڑی لینے سے اجتناب کریں۔ گاڑی کے فرش میں اگر زنگ موجود ہو گا تو گاڑی لینے کے کچھ عرصے بعد یہ فرش خراب ہو جائے گا اور آپ کو اس کی مرمت کروانی پڑے گی۔ گاڑی سے زنگ ختم کرنے کے لئے مرمت پر کثیررقم خرچ ہوتی ہے اور ساتھ ہی آپ کا وقت بھی برباد ہو گا۔
رنگ نہ کی گئی ہو
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ایکسیڈینٹ کے بعد لوگ گاڑی کی مرمت کروا کر اسے بیچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کسی بڑے حادثے کے بعد مرمت یافتہ گاڑی کی قیمت کم ہو جاتی ہے لیکن دھوکے باز ڈیلرز حادثے کے بارے میں نہیں بتاتے اور اسے مہنگے داموں فروخت کر دیتے ہیں۔ جب بھی گاڑی لینے جائیں یہ دیکھیں کہ گاڑی کہیں سے دوبارہ رنگ تو نہیں کی گئی۔ اگر رنگ کی گئی ہے تو یہ مت سمجھیں کہ یہ گاڑی ٹھیک نہیں بلکہ اس کی قیمت پر بحث کی جا سکتی ہے۔
ایکسیڈینٹ نہ ہو
اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ گاڑی کسی بڑے حادثے میں خراب نہ ہوئی ہو۔ یہ دیکھیں کہ گاڑی کی چھت یا انجن والی جگہ پر رنگ تو نہیں کیا گیا۔ اگرایسا ہے تو یہ گاڑی ہرگزمت لیں کیونکہ چھت یا انجن والی جگہ صرف اس وقت رنگ کی جاتی ہے جب گاڑی کسی بڑے حادثے میں الٹی ہو۔
نئے کارپٹ
اگر گاڑی کا کارپٹ نیا ہو یا میچ نہ کرے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ تبدیل کیا گیا ہے او جینوئین نہیں ہے۔ ایسی گاڑی کی قیمت کم ہوتی ہے جس میں کارپٹ کو تبدیل کیا گیا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑی کے فرش کو تبدیل کرنے کے بعد اس میں نیا کارپٹ بچھا دیا جاتا ہے تبدیل شدہ کارپٹ اس بات کی نشانی ہے کہ گاڑی کافی استعمال ہو چکی ہے۔
انجن ٹھیک کام کر رہا ہو
اس بات کویقینی بنائیں کہ گاڑی کا انجن ٹھیک کام کر رہا ہو۔ انجن اگر دھواں دے رہا ہے یا اس میں موبلائیل کم ہے تو یہ اچھی بات نہیں اور ایسی گاڑی لینے سے اجتناب کریں کیونکہ انجن کو ٹھیک کروانے میں آپ کے ہزاروں روپے اور قیمتی وقت برباد ہو گا۔
ٹائر ٹھیک ہوں
گاڑی خریدتے وقت اس کے ٹائروں کو ضرور دیکھیں کیونکہ اگر یہ ٹھیک نہ ہوں گے تو آپ کی گاڑی نہیں چلے گی اور نئے ٹائروں کے لئے کم از کم 15 سے 20 ہزار روپے درکار ہوں گے لہذا ٹائروں کی اچھی حالت ہونا ضروری ہے۔
ح