کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سی آئی اے نے فیس اور ٹوئیٹر پر اپنا اکاﺅنٹ بنا لیا
واشنگٹن (خبریں ویب ڈیسک) سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے سماجی میڈیا سے استفادہ کرنا شروع کر دیا ہے، اور لوگوں نے اِس اقدام پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
ادارے کے مطابق اس کے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں ہی پر اکانٹس ہوں گے۔ پہلے ٹوئیٹ کے الفاظ، ہم نہ تو اس بات کی تصدیق کریں گے، نہی تردید، کہ یہ ہمارا پہلا ٹوئیٹ ہے، جسے چند ہی گھنٹوں کے اندر اندر 75000 بار ری ٹوئیٹ کیا گیا۔
جاسوسی کے موضوع سے دلچسپی رکھنے والے ٹوئٹر اور فیس بک پر CIA@ پر رسائی حاصل کر سکیں گے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس میں سی آئی اے کی اپ ڈیٹس، فوٹو، انٹیلی جنس کی تاریخ کے بارے میں تاثرات، اور سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک میں سے دلچسپ حقائق پیش ہوں گے۔سی آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے اکانٹس پر روزگار، تعیناتی اور ادارے کے میوزئم کی تصاویر بھی پوسٹ کی جائیں گی۔
سی آئی اے سربراہ، جان برینن کے بقول، اِن پلیٹ فارمز تک جانے سے، سی آئی اے عوام سے براہِ راست رابطے میں آئے گی اور سی آئی اے مشن، تاریخ اور دیگر معاملات پر خبریں فراہم کی جائیں گی۔
سی آئی اے کے پہلے ٹوئیٹ کے ایک گھنٹے کے اندر اندر، فیس بک پر اِس کے 49000 فولوورز بن چکے تھے اور 193 لائکس آ چکی تھیں، جب کہ شائقین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ آتا جا رہا ہے۔
ایجنسی پہلے ہی فِلکر اور یوٹیوب پر موجود ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ دیگر سوشل میڈیا، مثلا یواسٹریم کے ذریعے لائیو اسٹریمنگ کی طرف قدم بڑھایا جا رہا ہے۔
ح