کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
سی آئی ڈی کا نام بدل کر کاﺅنٹر ٹیررازم فورس رکھ دیا گیا
17 فروری 2015
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے سی آئی ڈی کا نام تبدیل کر کے کاﺅنٹر ٹیررازم رکھ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سی آئی ڈی کا نام بدل کر کاﺅنٹر ٹیررازم رکھ دیا گیا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے سی آئی ڈی اہلکاروں کے اختیارات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
مزید دیے گئے اختیارات کے تحت کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو ایف آئی آر درج کرنے سمیت تنخواہوں اور الاﺅنسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ایکپس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں پولیس کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کاﺅنٹر ٹیررازم فورس کا قیام بھی اسی حکمت عملی کی جانب پہلا قدم دکھائی دیتا ہے۔
جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے سی آئی ڈی کا نام بدل کر کاﺅنٹر ٹیررازم کرنے کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ح