• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شادی

شمولیت
اکتوبر 25، 2014
پیغامات
350
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
85
پہلے کتنی سادگی تهی
بڑی بہن کی شادی کی تاریخ مقرر ہو چکی تهی
لیکن
کوئی شادی ہال بک نہیں کیا گیا
کوئی بیوٹی پارلر سے کنٹیکٹ نہیں کی گئی
کوئی وڈیو یا تصاویر بنانے والے کو نہیں کہا گیا
اور شادی کے رنگ برنگے کارڈ بهی نہیں چهاپے گئے

ابا حضور اپنے دوست احباب کو زبانی دعوتیں دیئے پهر رہے ہیں تو امی جان اپنی سہیلیوں اور پڑوسیوں کو جا کر بتا رہی ہیں کہ اس تاریخ کو بیٹی کی شادی ہے، آپ نے آنا ہے اور ہاں تین دن پہکے ڈوهلکی رکهی گئی ہے اس میں شرکت کرکے ہماری خوشیوں کو دو بالا کرنی ہے ۔
دور رہنے والے رشتہ داروں کو خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں کہ بیٹی کی شادی ہے اور آپ کی شرکت لازمی ہے ۔
اور قریب رہنے والے رشتہ داروں کے یہاں ابا اماں دونوں جاکر دعوت دے رہے ہیں اور جو ناراض ہیں انہیں منایا جا رہا ہے۔
پھر کوئی ناراضگی باقی نہیں رہی اور تمام لوگوں نے خوشی خوشی شرکت کی۔

شادی کی تقریبات کیلئے محلے والوں نے اپنے گهروں کے دروازے کهول دیئے
اور یوں سادگی سے شادی ہوگئی ۔
دلہن کو سبھوں نے اپنی دعاؤں میں رخصت کیا ۔
اور اپنے اپنے گھروں کو رخصت ہو گئے۔

نہ زیادہ اخراجات کا بوجھ پڑا اور نہ ہی مقروض ہونا پڑا ۔

کاش ایسی سادگی کو دوبارہ زندہ کیا جائے۔
اور شادی کو آسان بنائی جائے ۔
تاکہ ہر نوجوان بچے اور بچی کی شادی وقت پر ہو جائے!
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47

بیشک
 
ٹرومین

رکن
شمولیت
دسمبر 21، 2011
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
43
تحریر میں ایک اچھا پیغام دیا گیا ہے کیونکہ لوگوں نے دکھاوے کے چکر میں اپنی اور اپنے سے منسلک لوگوں کی زندگیوں کو عذاب بنایا ہوا ہے۔
آپ نے آنا ہے اور ہاں تین دن پہکے ڈوهلکی رکهی گئی ہے
ڈھولکی رکھنا کیا ہوتا ہے؟ کیا یہ بھی سادگی میں آتا ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
دف کو دو حصوں کو آپس میں جوڑ لیں تو ڈھولکی بنتی ہے، خواتین بجاتی تھیں اور اب بھی شادی بیاہ میں کچھ گھروں میں بجائی جاتی ہے اور کچھ گھر والے اپنی حیثیت کے مطابق میوزیکل پروگرام ترتیب دے دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کھانے میں دودھ مٹھائی، آلو شوربا روٹی کے ساتھ اور زردہ یہ ڈیشیز استعمال میں لائی جاتی تھیں۔
 
Last edited:
شمولیت
اکتوبر 25، 2014
پیغامات
350
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
85
ڈھولکی رکھنا کیا ہوتا ہے؟ کیا یہ بھی سادگی میں آتا ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
ہمارے علاقے میں یہ رواج تھا کہ شادی ہونے والی گھرمیں محلے کی عورتیں جمع ہوکر گانا گایا کرتی تھیں۔اس میں کوئی خاص خرچ تو ہوتا نہیں تھا‘ بس ایک ڈھولک کا بندوبست کرنا پڑتا تھا اور عورتوں کیلئے چائے وغیرہ کا۔
اس کی شرعی حثیت تو فورم پر موجود مفتی حضرات ہی بتا سکتے ہیں لیکن سنا ہے شادی کے موقعے پر دف بجانے اور عورتوں کا گانا وغیرہ گانے کی اجازت ہے تو یہ اسی طرح کا ہوتا تھا۔
 
Top