کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
شام: روسی طیاروں کی داعش کے 10 اہداف پر بمباری
ادلب اور الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں اور کمان اور کنٹرول سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ
ماسکو ۔ ایجنسیاںادلب اور الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں اور کمان اور کنٹرول سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ
اتوار 4 اکتوبر 2015م
روس کے لڑاکا طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے دس ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ''ہمارے فضائی حملوں کے نتیجے میں دولت اسلامیہ (داعش) کے کنٹرول سسٹم اور اس کی سپلائی لائن تباہ ہو گئی ہے اور اس کے دہشت گردی کی کارروائیوں کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والے ڈھانچے کو بھی نمایاں نقصان پہنچا ہے''۔
وزارت دفاع کے مطابق روس کے ایس یو 34، ایس یو 24 ایم اور ایس یو 25 طیاروں نے صوبہ ادلب اور الرقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اس کے دہشت گردی کے کیمپوں اور خودکش جیکٹس بنانے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں داعش کے اسلحے کے ڈپوؤں اور چار کمان مراکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
روسی طیارے گذشتہ بدھ سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں جبکہ ترکی اور امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ممالک اس فضائی مہم کی مخالفت کر رہے ہیں۔ان ممالک کا کہنا ہے کہ روسی طیارے اپنے فضائی حملوں میں داعش کے ٹھکانوں کو ہدف بنانے کے بجائے شامی حزب اختلاف سے وابستہ باغی گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں۔
ترکی ، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور خلیجی عرب اتحادیوں نے جمعہ کوایک مشترکہ بیان میں روس کے شام میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے تنازعے کی شدت میں اضافہ ہو گا اور انتہاپسندی کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے روس سے فوری طور پر شام میں فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ح