• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شام سے امن کا کوئی عندیہ نہیں ملا: کوفی عنان

ابوحتف

مبتدی
شمولیت
اپریل 04، 2012
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
318
پوائنٹ
0
اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ مندوب کوفی عنان نے منگل کے روز سیکیورٹی کونسل کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ شام نے بشار الاسد کی جانب سے ملک میں تشدد ختم کرنے کے معاہدے کی روشنی میں "امن کا کوئی اشارہ" نہیں دیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کو ملنے والے کوفی عنان کے پیغام میں کہا گیا ہے شام کے بعض شہروں سے سرکاری فوج دس اپریل کی ڈیڈ لائن سے پہلے باہر نکل چکی ہے، لیکن اس اںخلاء کے بعد انہوں نے نئے اہداف کو نشانہ بنا لیا ہے۔ کوفی عنان کے مطابق بشار الاسد کو اپنا طریقہ شروع سے تبدیل کرنا ہو گا تاکہ جنگ بندی مکمل کی جا سکے۔

دوسری جانب ملک کے اندر باغی فوجیوں پرمشتمل فری آرمی کی مشترکہ قیادت نے شامی حکومت کو گولا باری مکمل بند کرنے اور فوجی لاؤ لشکر واپس بلوانے کے لئے 48 گھنٹوں کی مہلت دی ہے ورنہ اس کے بعد وہ سرکاری فوج کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیں گے۔

مشترکہ کمان کے سربراہ کرنل قاسم سعد الدین نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہمیں حکومت پر اعتماد نہیں اور نہ ہی میں یقین ہے کہ شہروں سے جنگی لاؤ لشکر واپس بلوائے جائیں گے، تاہم اس کے باوجود ہم اڑتالیس گھنٹے انتظار کریں گے۔ اس مدت کے دوران ہم دفاعی پوزیشن اختیار کئے رکھیں گے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر گولا باری نہ رکی اور فوج کا انخلاء عمل میں نہ آیا تو ہم اپنی فوجی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔ درایں اثنا شام کی قومی کونسل کی ترجمان بسمہ قضمانی نے کوفی عنان کے منصوبے پر عملدرآمد کی خاطر نئی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔

مس قضمانی نے جینوا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی شرائط میں غیر مقبولیت کی بو آ رہی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں ہے کہ ان شرائط کو کوفی عنان کیسے قبول کرے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ
 
Top