• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شام میں داعش کے خلاف برّی فوج درکار ہے: سعود الفیصل

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
شام میں داعش کے خلاف برّی فوج درکار ہے: سعود الفیصل

برسلز۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: جمعرات 11 صفر 1436هـ - 4 دسمبر 2014م
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردی سے نمٹنے میں ایک طویل عرصہ لگ سکتا ہے اور وہاں داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے برّی فوج درکار ہے۔

وہ برسلز میں داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد میں شامل ممالک کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ''ہم سب اس بات سے آگاہ ہیں کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں ایک طویل عرصہ لگے گا اور اس کے لیے مسلسل کاوشوں کی ضرورت ہے''۔

سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اتحاد کی کوششوں کی کامیابی چاہتا ہے لیکن ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ ان کوششوں کے ضمن میں برسر زمین لڑاکا فوج بھیجی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے شامی باغیوں اور منحرف فوجیوں پر مشتمل جیش الحر کی اعتدال پسند فورسز کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت ہے اور ان فورسز کو شام کے اس وقت دہشت گردوں کے قبضے میں ایک تہائی علاقوں کو چھڑوانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

عراق میں داعش مخالف جنگ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ''وہاں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے داخلی محاذ کے اتحاد کی ضرورت ہے اور ایک اجتماعی ڈاکٹرائن کے تحت عراقی فوج کی تشکیل نو کی جائے''۔

ح
 
Top