• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہد نذیر

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

بندے کو شاہد نذیر کہا جاتا ہے۔ شہر کراچی میں رہائش پذیر ہوں لیکن آبائی شہر سیالکوٹ ہے۔ پی ٹی سی ایل میں ملازمت کرتا ہوں دفتری اوقات میں زیادہ تر کمپیوٹر کے سامنے ہوتا ہوں۔ فورمز سے تعلق کافی پرانا ہے۔ سلفی فورمز کے بجائے غیر سلفی فورمز زیادہ پسند ہیں کہ وہاں کھل کر بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔ رد باطلہ پہلی ترجیح ہے جس کی وجہ سے اپنے اور غیروں سے زرا کم ہی بنتی ہے۔ یہ فورم کیسا ہے آگے چل کر معلوم ہوگا ابھی تو اس کا مسلک بھی نا معلوم ہے (حالانکہ کوئی ایسا شخص یا اشخاص نہیں ہوتے جن کا کوئی مسلک نہ ہو جن کا کوئی مسلک نہیں ہوتا ان کا ایک نیا مسلک (کوئی مسلک نہیں) ہوتا ہے۔مشاہدہ ہے کہ صرف دو طرح کے لوگ یہ بات کہتے ہیں کہ ہمارا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ایک منکر حدیث دوسرا جماعت المسلمین سے تعلق رکھنے والا مسلم)

معاف کیجئے گا کچھ زیادہ تنقید ہوگئی ویسے میں نے عام بات کی ہے اسے انتظامیہ خود پر چسپاں کرنے کی کوشش نہ کرے۔امید ہے میری باتوں کو حذف نہیں کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
[JUSTIFY]شاہد نذیر بھائی!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ کو اس فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں، اہلا وسہلا ومرحبا!
آپ کا تعارف جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ ماشاء اللہ فورمز وغیرہ پر وزٹ کرتے رہتے ہیں، امید ہے کہ آپ اپنے تجربات سے ہمیں بھی مستفید ہونے کا موقع دیں گے۔
آپ کی بات پسند آئی کہ آپ کی پہلی ترجیح ’ردِّ باطل‘ ہے، اور یہی ایک مسلمان کا مقصدِ زندگی ہونا چاہئے، کیونکہ ہمارے حبیب نبی اکرمﷺ کو اللہ تعالیٰ ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تھا تاکہ وہ اسے دیگر تمام باطل ادیان پر غالب کردیں۔ فرمان باری ہے: ﴿ هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ... سورة الفتح ﴾ یہ آیت کریمہ تو نبی کریمﷺ کے متعلق ہے۔ عمومی طور پر زمین وآسمان کی تخلیق کا مقصد ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ﴿ وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاءَ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ * لَوْ أَرَدْنَا أَن نَّتَّخِذَ لَهْوًا لَّاتَّخَذْنَاهُ مِن لَّدُنَّا إِن كُنَّا فَاعِلِينَ * بَلْ نَقْذِفُ بِالْحَقِّ عَلَى الْبَاطِلِ فَيَدْمَغُهُ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٌ ... سورة الأنبياء 16 - 18 ﴾ کہ ’’ہم نے اِس آسمان اور زمین کو اور جو کچھ بھی ان میں ہے کچھ کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے (١٦) اگر ہم کوئی کھلونا بنانا چاہتے اور بس یہی کچھ ہمیں کرنا ہوتا تو اپنے ہی پاس سے کر لیتے (١٧) مگر ہم تو باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا سر توڑ دیتی ہے اور وہ دیکھتے دیکھتے مِٹ جاتا ہے۔‘‘
لیکن حق کو باطل پر غالب کرنے کیلئے ہدایت اور دین حق (یعنی کتاب وسنت کا علم) کی ضرورت محتاجِ بیان نہیں۔
محترم بھائی! آپ نے کہا:
سلفی فورمز کے بجائے غیر سلفی فورمز زیادہ پسند ہیں کہ وہاں کھل کر بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
میرے تجربات اس بارے میں آپ سے مختلف ہیں، بہرحال یہاں آپ کو ان شاء اللہ کھل کر بات کرنے کی اجازت ہوگی، اور آپ سے حسنِ ظن ہے کہ ان شاء اللہ اس سلسلے میں شرائط وضوابط کو ملحوظ رکھیں گے۔

جہاں تک آپ کا کہنا ہے کہ
اس فورم کا مسلک بھی نا معلوم ہے۔
بھائی! مسلک تو آپ نے بھی اپنا ذکر نہیں کیا، مسلک ذکر نہ کرنے کا اگر مطلب یہی ہے کہ وہ بندہ لا مسلک ہے، تو آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟ باقی اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ایمان کو مثال قرار دیا ہے: ﴿ فإن ءامنوا بمثل ما ءامنتم به فقد اهتدوا ... سورة البقرة ﴾ کہ ’’اگر وہ لوگ (غیر مسلم) بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم (اے اصحاب رسول!) ایمان لائے ہو وہ تو ہدایت یافتہ ہوجائیں گے۔‘‘ تو ہماری حتیٰ الامکان کوشش یہی ہے کہ ہم اس سلسلے میں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں، باقی انسان غلطی کا پتلا ہے، کسی عملی کوتاہی پر ہم اللہ تعالیٰ سے معافی کے خواستگار ہیں۔

محترم بھائی! آپ نے سلفی وغیر سلفی فورم کا ذکر کرکے ’سلفی فورمز‘ پر عدمِ رواداری کی شکائت کی ہے، لیکن کیا اس فورم پر اپنے آمد کے ساتھ ہی ’انتظامیہ‘ پر نہیں بلکہ ’کسی دوسرے‘ پر کافی تنقید کرکے آپ نے خود ’رواداری‘ کا ثبوت دیا ہے؟ کہ آپ کو خود کہنا پڑا کہ معاف کیجئے گا کچھ زیادہ تنقید ہوگئی۔
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں![/JUSTIFY]
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔بہت حکمت کے ساتھ انس بھائی نے شاید نذیر بھائی کی اصلاح کی ہے ۔جس سے پتہ چلتاہے کہ فورم انتظامیہ میں کتنے پڑھے لکھے اور اعلی شخصیت کےلوگ ہیں ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
واقعی گڈ مسلم بھائی آپ نے صحیح کہا میں خود بھی انس نضر بھائی کا جواب پڑھ کر خوش ہوا کتنے پیارے انداز میں قرآنی آیات کے ساتھ ہمارے محترم بھائی شاہد نزیر کی اصلاح کی ہے۔
شاہد نزیر بھائی بذات خود ایک شریف اور پڑھے لکھے آدمی ہیں میں ان کو جانتا ہوں یہ میرے بھائیوں جیسے دوست ہیں اور میں کراچی میں ان سے ملاقات بھی کر چکا ہوں۔یہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں یہ ایک فورم پر رد باطلہ(مسلمانوں میں قرآن و حدیث سے دور ہونے والے فرقوں)پر موجود تھریڈز کو ڈیلیٹ(یا موو یا ہائیڈ) کرنے پر کی ہیں۔اللہ اعلم
میں امید کرتا ہوں کہ شاہد نزیر بھائی قرآن و حدیث والی خوبصورت تحاریر سے محدث فورم کو سجائیں گے اور ہمارے علم میں اضافہ ہو گا اور ہماری دعا ئیں لیں گے ان شاءاللہ۔
ایک گزارش میں بھی انتظامیہ سے کرنا چاہوں گا کہ پلیز آپ کسی ممبر کی پوسٹ یا تھریڈ پر ایکشن لیں تو اسے آ گاہ کریں اور ہو سکے تو اسے بتا دیں کہ فلاں وجوہات کی بنا پر ایکشن لیا جا رہا ہے تاکہ دو ٹوک بات کرنے معاملہ حل ہو جائے۔اور دلوں میں زنگ باقی نہ رہے۔اور دوسری بات کہ ایکشن واقعی قوانین کے مطابق لیا جائے یہ نا ہو کہ انتظامیہ کے کسی فرد کے نظریے کے خلاف کوئی بات لکھ دے تو اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے یہ جانبداری بھی صحیح نہیں۔
مجھ نا چیز کی کوئی بات کسی بھائی کو بُری لگی ہو تو معذرت خواہ ہوں۔
 

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
اسلام علیکم شاہد بھائی کیا حال ہے آپ کا
بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں پر دیکھ کر
بھائی مسئلہ یہ ہے کہ جو شخص پہلے خود صراط مستقیم پر نہ ہو
مگر بعد میں اللہ انہیں دین حق کی سمجھ عطا فرمادیں دیں تو توحید کے بارے میں انکے جذبات قابل دید ہوتے ہیں اور وہ توحید کے خلاف کوئی بات سننا گوارہ نہیں کرتیں
کچھ ایسے ہی خیالات ہمارے شاہد بھائی کے ہیں
یہ دنیاوی معاملات میں واقعی شریف اور سیدھے سادھے سے ہیں
مگر توحید کے معاملے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
بھائیو، ان شاءاللہ ہماری کوشش اور خواہش رہے گی کہ اس فورم پر کسی ممبر کی تحریر اس وجہ سے ڈیلیٹ یا ترمیم کا شکار نہ ہو کہ اس نے کوئی بات ہمارے منہج کے خلاف کہہ دی ہے۔ یہاں سب کو آزادی ہے ، اخلاقیات کے دائرے میں جو چاہے کہیں۔ اگر ان کی تحریر میں کہیں غلطی ہوگی تو ان شاءاللہ علماء حضرات یہاں موجود ہیں وہ درستگی کی کوشش کرتے رہیں گے۔
باقی شاہد نذیر بھائی، مرحبا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,010
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
[JUSTIFY]شاہد نذیر بھائی!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی! آپ نے کہا:
سلفی فورمز کے بجائے غیر سلفی فورمز زیادہ پسند ہیں کہ وہاں کھل کر بات کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔
میرے تجربات اس بارے میں آپ سے مختلف ہیں، بہرحال یہاں آپ کو ان شاء اللہ کھل کر بات کرنے کی اجازت ہوگی، اور آپ سے حسنِ ظن ہے کہ ان شاء اللہ اس سلسلے میں شرائط وضوابط کو ملحوظ رکھیں گے۔ [/JUSTIFY]
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

جس فورم پر آپ موجود ہوں وہاں کچھ لکھنے سے پہلے اس فورم کے شرائط و ضوابط کو ملحوظ رکھنا اور قوانین کا احترام کرنا کسی شخص کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے۔ لیکن جب فورم کے قوانین ہی ایسے ہوں کہ و ہ رد باطلہ میں روکاوٹ ہوں تو پھر آزادی کیسی؟ یہ بات میں نے سابقہ تجربات کی بنیاد پر کی ہے ورنہ تو ابھی اس فورم کے قوانین وغیرہ سامنے نہیں آئے۔

[JUSTIFY]جہاں تک آپ کا کہنا ہے کہ
اس فورم کا مسلک بھی نا معلوم ہے۔
بھائی! مسلک تو آپ نے بھی اپنا ذکر نہیں کیا، مسلک ذکر نہ کرنے کا اگر مطلب یہی ہے کہ وہ بندہ لا مسلک ہے، تو آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟ باقی اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ایمان کو مثال قرار دیا ہے: ﴿ فإن ءامنوا بمثل ما ءامنتم به فقد اهتدوا ... سورة البقرة ﴾ کہ ’’اگر وہ لوگ (غیر مسلم) بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم (اے اصحاب رسول!) ایمان لائے ہو وہ تو ہدایت یافتہ ہوجائیں گے۔‘‘ تو ہماری حتیٰ الامکان کوشش یہی ہے کہ ہم اس سلسلے میں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں، باقی انسان غلطی کا پتلا ہے، کسی عملی کوتاہی پر ہم اللہ تعالیٰ سے معافی کے خواستگار ہیں۔[/JUSTIFY]
عدم زکر عدم وجود کی دلیل نہیں ہوتا۔اگر میں نے اپنا مسلک نہیں بتایا تو چھپایا بھی نہیں ہے۔ابھی مجھے دستخط کی اجازت نہیں ورنہ آپکو میرے دستخط سے پہلے ہی دن معلوم ہوجاتا کہ میں اہل حدیث مسلک سے تعلق رکھتا ہوں۔ الحمداللہ
یہاں پر مجھے عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کی بات یاد آگئی انہوں نے کہا کہ اگر شریعت اجازت دیتی تو میں وصیت کرکے جاتا کہ میرے کفن پر اہل حدیث لکھ دینا تاکہ دیکھنے والوں کو معلوم ہو کہ ایک اہل حدیث کا جنازہ جارہا ہے۔

میں نے مسلک زکر نہ کرنے کا مطلب ، لامسلک ہونا کہیں بھی بیان نہیں کیا۔ اس کے برعکس محدث فورم کے مسلک کو میرا نامعلوم کہنا آپکے تحریری بیان کی وجہ سے ہے جو آپ نے یہاں دیا۔ جس میں آپکے مطابق محدث فورم کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ جب آپ خود کہہ رہے ہیں کہ فورم کو کسی مسلک کے ساتھ خاص نہیں کیا جاسکتا۔ تو اسکے جواب میں میرا تبصرہ بالکل صحیح ہے ۔

یہ تو ممکن ہی نہیں کہ کسی شخص کا کوئی مسلک ہی نہ ہو بلکہ جو جنتی اور نجات پانے والا گروہ ہے اس کا بھی ایک خاص مسلک ہے اور سلف کی تصریحات کے مطابق اس مسلک کا نام ہے اہل حدیث۔ آپ نے تو تمام مسالک سے ناطہ توڑ کر اہل حدیث مسلک سے بھی ناطہ توڑ لیا۔ اپنے مسلک کے نام پر آپ جو کچھ بیان کررہے ہیں کیا یہ کوئی نیا مسلک ہے؟ اگر ہاں تو اس کا نام آپ نے کیا رکھا ہے؟ اور اگر نہیں تو پھر اپنے مسلک کو چھپانے کے بجائے اس کے اظہار میں کیا چیز مانع ہے؟ کیا نام نہاد حکمت؟ کیا سلف صالحین بھی اس حکمت سے واقف تھے؟ یا اس اعلی ترین حکمت سے محروم ہی دنیا سے رخصت ہوگئے تھے؟

[JUSTIFY]
محترم بھائی! آپ نے سلفی وغیر سلفی فورم کا ذکر کرکے ’سلفی فورمز‘ پر عدمِ رواداری کی شکائت کی ہے، لیکن کیا اس فورم پر اپنے آمد کے ساتھ ہی ’انتظامیہ‘ پر نہیں بلکہ ’کسی دوسرے‘ پر کافی تنقید کرکے آپ نے خود ’رواداری‘ کا ثبوت دیا ہے؟ کہ آپ کو خود کہنا پڑا کہ معاف کیجئے گا کچھ زیادہ تنقید ہوگئی۔
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں![/JUSTIFY]
میرے نزدیک تو یہ تنقید برائے اصلاح ہے لیکن اگر آپکو اس سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
جزاکم اللہ خیرا!
محترم بھائی! آپ نے کہا:
محدث فورم کے مسلک کو میرا نامعلوم کہنا آپکے تحریری بیان کی وجہ سے ہے جو آپ نے یہاں دیا۔ جس میں آپکے مطابق محدث فورم کا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔ جب آپ خود کہہ رہے ہیں کہ فورم کو کسی مسلک کے ساتھ خاص نہیں کیا جاسکتا۔ تو اسکے جواب میں میرا تبصرہ بالکل صحیح ہے ۔
عزیز بھائی! میرے جس تحریری بیان کا آپ نے حوالہ دیا، وہاں پوری عبارت پڑھ کر بھی اگر آپ میرے مسلک کو نہ سمجھ سکے تو پھر میں مزید وضاحت کیا کہہ سکتا ہوں؟ میں وہ عبارت وہاں سے کاپی پیسٹ کر دیتا ہوں:
پہلی بات تو یہ کہ میری رائے میں اس فورم کو کسی مسلک کے ساتھ خاص کرنا مناسب نہیں۔ یہ ایک علمی اور دعوتی فورم ہے اور بس! جس میں کوشش یہ جائے کہ اس میں ہر بات کتاب وسنت اور فہم صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مطابق کی جائے۔ کوئی بات بھی بغیر ریفرنس کے کوٹ نہ کی جائے۔ اگر قرآنِ کریم کا ریفرنس دینا ہو تو سورت کا نام، نمبر اور آیت نمبر دیا جائے، اور اگر حدیثِ مبارکہ دینی ہو تو صحیحین میں موجود احادیث مبارکہ کے علاوہ دیگر احادیث کا صرف ریفرنس ہی ذکر نہ کیا جائے، بلکہ ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا جائے، اسے کس محدث نے صحیح قرار دیا ہے۔ کیونکہ صحیحین کی احادیث کی صحت پر امت کا اجماع ہے، لیکن دیگر احادیث صحیح بھی ہو سکتی ہیں اور ضعیف بھی۔
اللہ آپ کو خوش رکھیں! اور ہم سب کو اپنی جنتوں میں اکٹھا کریں! آمین یا رب العٰلمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891

یہ تو ممکن ہی نہیں کہ کسی شخص کا کوئی مسلک ہی نہ ہو بلکہ جو جنتی اور نجات پانے والا گروہ ہے اس کا بھی ایک خاص مسلک ہے اور سلف کی تصریحات کے مطابق اس مسلک کا نام ہے اہل حدیث۔ آپ نے تو تمام مسالک سے ناطہ توڑ کر اہل حدیث مسلک سے بھی ناطہ توڑ لیا۔ اپنے مسلک کے نام پر آپ جو کچھ بیان کررہے ہیں کیا یہ کوئی نیا مسلک ہے؟ اگر ہاں تو اس کا نام آپ نے کیا رکھا ہے؟ اور اگر نہیں تو پھر اپنے مسلک کو چھپانے کے بجائے اس کے اظہار میں کیا چیز مانع ہے؟ کیا نام نہاد حکمت؟ کیا سلف صالحین بھی اس حکمت سے واقف تھے؟ یا اس اعلی ترین حکمت سے محروم ہی دنیا سے رخصت ہوگئے تھے؟


میرے نزدیک تو یہ تنقید برائے اصلاح ہے لیکن اگر آپکو اس سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔
محترم بھائی، آپ تو آتے ہی ناراض ہو گئے۔ یہ دھاگہ آپ کے تعارف پر مبنی تھا۔ نا کہ محدث فورم کے تعارف پر۔ بہرکیف اس طرز بیان میں اصلاح یا مثبت تنقید کا پہلو ڈھونڈے سے نہیں ملتا۔ ازراہ کرم ایک دفعہ یہاں بھی دستک دیجئے۔ جیسا کہ گزارش کی ہے آپ کی پوسٹس کو ان شاءاللہ ترمیم یا ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا جب تک کہ کم سے کم اخلاقی اصول و ضوابط کی پابندی ہوتی رہے یا جب تک ہمارے فورم کے تفصیلی قوانین مرتب نہ کر لئے جائیں۔تو آپ کو اس پر یقین رکھنا چاہئے۔ رد باطلہ پر ہمیں اعتراض نہیں، ان شاءاللہ آپ دیکھیں گے کہ ہماری ٹیم خود رد باطلہ پر اہم مضامین پوسٹ کرتی رہے گی۔ لیکن اس لہجے پر ضرور اعتراض ہے جو تنقید برائے تنقید یا خود پرستی یا تعصب کا مظہر ہو۔ باقی میرے ناقص علم کے مطابق جنتی گروہ وہی ہے جو کتاب و سنت پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے متفقہ فہم کی روشنی میں عمل پیرا ہو۔ چاہے وہ خود کو اہل حدیث کہے، سلفی، اثری کہے یا محمدی۔ اہل سنت کہے یا مسلم۔ ان ناموں پر بھی ہمیں تعصب سے کام بہرحال نہیں لینا چاہئے۔
 

اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0
شاہد بھائی آپ کو خوش آمدید۔ پریشان نہ ہوا کریں۔ آپ کے خدشات کا ازالہ جلد ہی ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ
ویسے آپ کی اوپر والی ساری بات کو میں اپنوں کا گلہ ہی سمجھ رہا ہوں۔ امید ہے آپ کے دل کا غبار نکل گیا ہو گا۔چلیں اب ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دعوت و تبلیغ کی بسم اللہ کریں۔
 
Top