• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شاہنامہ بالا کوٹ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
حضرت سید احمد شہید او رمولانا شاہ اسماعیل شہید کی تحریک جہاد و اصلاح کا شمار برصغیر پاک وہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی بڑی تحریکوں میں ہوتاہے او رس تحریک کی اہمیت وافادیت اورعظمت وانفرادیت کو سمجھنے کی کوشش عالمی پیمانے پر ہوتی رہی۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے یہ صحیح معنوں میں ہندوستان کی اسلامی تحریک تھی جس کے ہمہ گیر اور دور رس اثرات نے برصغیر کی اسلامی زندگی اور مسلم معاشرے کو گوناگوں طریقوں سے متاثر ومستفید کیا او روہ مبارک خون ِشہیداں جو بالاکوٹ کی زمین پر بہایا گیا وہ ملت کی رگوں میں آج بھی موجو د ہے ۔ اس تحریک اور سیدین شہیدین کی حیات خدمات کے حوالے سے کئی اہل علم اور سیرت نگار وں نے ضخیم کتب تصنیف کی ہیں ۔جن میں مولانا سیدابو الحسن ندوی،مولانا مسعود عالم ندوی،مولانا جعفر تھانیسری،مولانا غلام رسول مہرب وغیرہ کی خدمات قابل ذکر ہیں لیکن یہ ساری کتابیں نثر میں ہیں۔زیر نظر کتاب ''شاہنامہ بالاکوٹ''پاکستان کے مشہور سلفی شاعر جناب علیم ناصری  کی تصنیف ہے ۔جو کہ تحریک جہاد کی پہلی منظوم داستان ہے ۔ جس میں انہوں نے سید احمد شہید او رمولانا محمد اسماعیل شہید کی حیات وخدمات کو منظوم صورت میں پیش کیا ہے ۔ یو ں تو رزم نامے او رشاہ نامے فارسی اور ادرو میں خاصی تعدادمیں لکھے گئے ہیں لیکن جو دینی جذبہ علیم ناصر ی کے شاہناہہ بالاکوٹ میں ہے وہ کسی او رجگہ شاذو نادر ہی پایا جاتا ہوگا۔جس کو پڑھتے ہوئے آنکھیں نم ہوتی ہیں او ردلوں میں حرکت وحرارت بھی محسوس ہوتی ہے او ریہ کسی بھی ادبی شاہکار کی کامیابی کی ایک بڑی دلیل ہے ۔(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
حصہ اول
مقدمہ
ہماں خاکم کہ
موج کنہار
الحمد للہ
نعت النبیﷺ
حرف اول
اعتذار
گزارش احوال واقعی
تذکرہ تذکار
پس منظر
مرکزی حکومت پر ایک نظر
سیل فرنگ اور جنگ پلاسی
سقوط میسور
عہد سید شہید
پنجاب میں مسلمانوں کی زبوں حالی
مسلمانوں کی دینی و معاشرتی کجروی
مرد حق کی ضرورت
امام وقت کا حصول شوکت
ناکامی یا کامرانی
سید احمد شہید کے اجداد کرام
ابتدائی تعلیم اور عہد شباب
بریلی تا دہلی
امام الہند شاہ ولی اللہ
شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی اور سید احمد شہید
شاہ اسماعیل شہید
طوفان مخالفت
منصوبہ زباں بندی
طوائفوں کی توبہ
ماہر صاحب کی نظم
سید صاحب کی مصروفیات
رائے بریلی میں قیام
تبلیغ و اصلاح
حج بیت اللہ
فتویٰ اسقاط فرضیت حج
سفر حج
رہزنوں کا حملہ
مدینہ منورہ میں قیام
مدینہ میں بعض واقعات
شیخ غلام علی کا ایثار
لشکر کی اعانت میں ایثار و خدمت
غزنی سے کابل
افغانستان کی اجمالی کیفیت
کابل سے پشاور
استقبال
لشکر اسلام کی ضیافتیں
جاسوس کی گرفتاری
معرکہ اکوڑہ خٹک
حملہ آور جماعت کا انتخاب
شب تاریک
شہید اول
افسوس ناک امر
بقیہ غازیوں کی مراجعت
حصہ دوم
دعا بحضور کبریا
معرکہ اکوڑہ خٹک کے اثرات
حضرو پر چھاپہ
تقسیم مال کا جھگڑا
امام کی نوعیت
ہنڈ میں لشکر کی کیفیت
جنگ شیدو
لشکر اسلام کی روانگی
گدڑی شہزارے کا حملہ
یار محمد خاں کے لشکر کا فرار
گدڑی شہزادے کی شہادت
مولانا اسماعیل کا دورہ پشاور اور سلطان محمد خاں کی بے رخی
جنگ شیدو پر نگہ واپسیں
سوات میں داخلہ
مولانا محمد یوسف پھلتی کا انتقال
پنجتار میں لشکر کی معیشت
ہزارہ کا محاذ جہاد
جنگ ڈمگلہ
معرکہ شنکیاری
جنگ کا نتیجہ
ہندوستانی قافلوں کی کیفیت
مولوی محبوب کے اعتراضات
پنجتار کو واپسی
مولانا عبدالحی کی وفات
جنگ اتمان زئی
دن بھر جنگ کا تسلسل
خیبر کو واپسی
مرکز کی تبدیلی کا فیصلہ
مشترکہ تجدید بیعت
شاہ اسماعیل کا مصالحتی وفد اور خان اشرف خان کی اچانک وفات
مقرب خاں کا رد عمل
تشخیر اٹک کی ناکام مہم
مجلس مشاورت کا انعقاد
سید صاحب کا خطاب
نماز عصر اور مہمانوں کی واپسی
سید صاحب کا آخری انتباہ
حواشی حصہ اول
حواشی حصہ دوم
اعلام نامہ فارسی متن
اعلام نامہ اردو متن
 
Top