عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
پیش کردہ احقر مفتی عابدالرحمٰن مظاہری:
شاید کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات
بے عملی کی وجہ سے تبلیغ دین سے رک جانے کے دو گناہ ہیں ۔ایک بے عملی کا گناہ اور دوسرا تبلیغ دین نہ کرنے کا گناہاس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی نابینا چراغ لیکر چلے ۔خود اس کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوتالیکن دوسروں کو فائدہ ہوتا ہے
علم کی روشنی پھیلاتے رہنا چاہئے یہ ایسی روشنی ہے جو پھیلانے سے کم نہیں ہوتی بلکہ بڑھتی ہے
جہالت کی تاریکی علم کی روشنی سے دور ہوتی ہے تلوار سے نہیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے پہلے علم کا درس دیا گیا طاقت کامظاہرہ بحالت مجبوری کرایا گیا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت اس دور میں عمل میں آئی جس وقت عرب کی فصاحت بلاغت عروج پر تھی ۔اسی لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم کی دولت سے مسلح کیا گیا
علم کی طاقت سے بڑے بڑے شہ زوروں کوزیر کیا جا سکتا ہے، طاقت کے زور پر مچھر کو بھی زیر نہیں کیا جا سکتا