• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شخصیت پرستی سے نکلو یہ تمہیں ایک دن جہنم میں گرا دے گی

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
546
ری ایکشن اسکور
170
پوائنٹ
77
شخصیت پرستی سے نکلو یہ تمہیں ایک دن جہنم میں گرا دے گی

تحریر : مفتی اعظم حفظہ اللہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شخصیت پرستوں، حضرت صاحب، امیر صاحب، شیخ صاحب اور علامہ صاحب کی آنکھیں بند کر کے اتباع کرنے والوں ! غور سے پڑھو اور کان کھول کر سن لو پھر نہ کہنا کہ کسی نے ہمیں بتایا نہیں تھا !

◾إِنَّ اللَّهَ لَعَنَ الْكَافِرِينَ وَأَعَدَّ لَهُمْ سَعِيرًا - خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّا وَلَا نَصِيرًا - يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا - وَقَالُوا رَبَّنَا إِنَّا أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَاءَنَا فَأَضَلُّونَا السَّبِيلَا - رَبَّنَا آتِهِمْ ضِعْفَيْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِيرًا

"بیشک اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کےلئے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے۔ پڑیں رہیں گے اس میں ہمیشہ ہمیشہ نہ کوئی حمایتی پائیں گے نہ کوئی مددگار۔ جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے کہیں گے اے کاش ہم نے اللہ اور رسول کی اطاعت کی ہوتی۔ اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اور " بڑوں" کا کہنا مانا تو انہوں نے ہمیں راستے سے گمراہ کر دیا۔ اے ہمارے رب ان ( ہمارے بڑوں کو ) ڈبل عذاب دیجئے اور ان پر بہت بڑی لعنت کیجئے۔"


◾وبَرَزُوا لِلَّهِ جَمِيعًا فَقَالَ الضُّعَفَاءُ لِلَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللَّهِ مِن شَيْءٍ ۚ قَالُوا لَوْ هَدَانَا اللَّهُ لَهَدَيْنَاكُمْ ۖ سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَجَزِعْنَا أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِن مَّحِيصٍ

"اور سب اللہ کے آگے پیش ہوں گے تو جو ان میں کمزور ہیں وہ ان سے کہیں گے جو (دنیا میں ان کے) "بڑے" تھے ہم تو تمھارے پیچھے چلتے تھے تو کیا تم ہمیں اللہ کی مار سے کچھ بچا سکتے ہو ؟ وہ (بڑے) کہیں گے اگر اللہ نے ہمیں ہدایت دی ہوتی تو ہم تمھیں بھی ہدایت کی راہ دکھاتے اب برابر ہے ہمارے لئے ہم چیخ و پکار کریں یا صبر کریں بچنے کی کوئی صورت نہیں۔"


◾قَالَ ادْخُلُوا فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِكُم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ فِي النَّارِ ۖ كُلَّمَا دَخَلَتْ أُمَّةٌ لَّعَنَتْ أُخْتَهَا ۖ حَتَّىٰ إِذَا ادَّارَكُوا فِيهَا جَمِيعًا قَالَتْ أُخْرَاهُمْ لِأُولَاهُمْ رَبَّنَا هَٰؤُلَاءِ أَضَلُّونَا فَآتِهِمْ عَذَابًا ضِعْفًا مِّنَ النَّارِ ۖ قَالَ لِكُلٍّ ضِعْفٌ وَلَٰكِن لَّا تَعْلَمُونَ (38) وَقَالَتْ أُولَاهُمْ لِأُخْرَاهُمْ فَمَا كَانَ لَكُمْ عَلَيْنَا مِن فَضْلٍ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

"کہے گا تم سے پہلے گذرنے والی جنوں اور انسانوں کی جماعتوں کے ساتھ آگ میں داخل ہوجاو جب بھی کوئی جماعت اس میں داخل ہوگی اپنی جیسی ساتھ والی جماعت پر لعنت کرے گی یہاں تک کے جب سب اس میں اکھٹے ہوجائیں گے تو بعد والے پہلے والوں سے کہیں گے "اے ہمارے رب یہی تھے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تو ان کو آگ کا ڈبل عذاب دیجئے" کیے گا سب کو ڈبل ہے لکن تم جانتے نہیں
اور کہیں گے پہلے والے بعد والوں سے کہ تم کو ہم پر کوئی فضیلت نہیں سو چھکو مزہ عذاب کا ان کاموں پر جو تم نے کئے۔"


◾وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا رَبَّنَا أَرِنَا اللَّذَيْنِ أَضَلَّانَا مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ أَقْدَامِنَا لِيَكُونَا مِنَ الْأَسْفَلِينَ

"اور کافر کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں جنات اور انسانوں میں سے وہ لوگ دکھا دیجئے جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تاکہ ہم ان کو قدموں تلے روند دیں کہ وہ ذلت سے دوچار ہوں۔"
 
Top