میری بہن یہ کالا جادو کیا ہوتا ہے؟؟؟ کیا جادو کے بھی رنگ ہوتے ہیں (ابتسامہ)
استخارہ ضرورت کے وقت اللہ رب العالمین کی طرف ایک خاص رجوع ہے۔ یعنی اپنے رب سے کسی معاملے میں مشورہ ، سرگوشی۔
لہذا اللہ تعالی کو یہی پسند ہے کہ وہ بندہ خود میری طرف رجوع کرے،
ہمارے ہاں ایک غلط فیشن نکل پڑا ہے کہ فلاں پیر، فلاں مولوی ، فلاں عامل استخارہ کرے گا۔ لوگ ایسے لوگوں کی طرف ڈورتے چلے جاتے ہیں۔
ہاں کوئی شرعی عذر ہو، کوئی خاص وجہ ہو تو کسی نیک صالح بندے سے استخارہ کرالیا جائے،
لیکن یہاں تو بڑے بڑے اشتہارات لگائے جاتے ہیں استخارہ ، گویا ہمارے ہاں استخارہ کے نام پر ایک بزنس پروان چڑھ چکا ہے۔
اللہ تعالی گمراہی سے ہماری حفاظت فرمائے۔