مجھے یاد ہے کہ جب اس حدیث پر مشتمل ڈیزائن کو میں نے حق فورم پر پیش کیا تو دیوبندیوں سے اس مسئلہ پر لمبی چوڑی بحث ہوئی تھی۔ دیوبندی حضرات نے انوار خورشید کی حدیث اور اہل حدیث سے اس مسئلہ پر مشتمل پورا باب چھاپ دیا۔ اس وقت حدیث اور اہل تقلید جو کہ حدیث اور اہل حدیث کا جواب ہے نئی نئی آئی تھی لہذا میں نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے اس کتاب سے بھرپور استفادہ کیا۔ دیوبندی کوئی جواب تو نہ دے سکے لیکن انہیں اس بات پر غصہ بہت آیا کہ انوار خورشید دیوبندی کی کتاب کا جواب کیوں لکھا گیا۔