• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شفاء پر قدرت ( عقیدہ دیوبند )

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
شفاء پر قدرت:
حاجی صاحب مرحوم کی اہلیہ ایک بار سخت علیل ہوئیں فہم معدہ میں اس شدت سے درد ہوتا کہ تڑپتی اور لوٹتی تھیں
آخر غش آجاتا اور بے ہوش ہو کر دم رک رک جاتا تھا اس درد کےمتواتر دورے تقریبا دو ماہ تک ہوتے رہے آخر
ایک دورہ ایسا سخت پڑا کہ بتیسی بند ہوگئی ہاتھ پاوں کی نبضیں چھوٹ گئیں غشی طاری ہوگئی اور تمام جسم ٹھنڈا پڑ گیا
حاجی صاحب کو اہلیہ کے ساتھ محبت زیادہ تھی بیقرار ہوگئے پاس آکر دیکھا تو حالت غیر تھی صرف سینہ میں سانس چلتا
محسوس ہوتا تھا زندگی سے مویوس ہوگئے رونے لگے اور سرہانے بیٹھ کر یسٰین شریف پڑھنی شروع کر دی چندلمحے گزرے تھے کہ دفعۃ مریضہ نےآنکھیں کھول دیں اور ایک لمبا سانس لے کر پھر آنکھیں بند کرلیں سب نے سمجھ لیا کہ
اب وقت آخیر ہےحاجی دوست محمد خاں اس حسرت ناک نظارہ کو دیکھ نہ سکے بے اختیار وہاں سےاٹھے اور مراقب ہو کرحضرت امام ربانی کی طرف متوجہ ہوئے کہ وقت آگیا ہو تو خاتمہ بلخیر وا اور زندگی باقی ہے تو یہ تکلیف جو متواتر تین دن سے ہورہی ہے رفع ہو جائے مراقبہ کرنا تھا کہ مریضہ نےآنکھیں کھول دیں اور باتیں کرنی شروع کر دیں
نبضیں ٹھکانے آلگیں اور افاقہ ہوگیا دو تین دن میں قوت بھی آگئی اور بالکل تندرست ہو گئیں ۔
( تذکرۃ الرشید ص 221 ج 2 )
مقلد مولوی حسین احمد مدنی کا مرید بیمار تھا اور اس کا پیر بھائی ڈاکٹر حافظ محمد زکریا راوی ہے کہ :
میں بحیثیت معالج بلایا گیا تو دیکھتا ہوں کہ جسم بالکل بے حس و حرکت ہے آنکھیں پتھرا گئی ہیں آثار مرگ
بظاہر نمایاں ہیں یہ منظر دیکھ کر میں پریشان اور بے چین ہو گیا کہ ناگہاں مریض رفتہ رفتہ اپنا ہاتھ اٹھا کر کسی کو
سلام کرتا ہے پھر کہتا ہے کہ حضرت یہاں تشریف رکھئے کچھ ہی دیر بعد اٹھ کر بیٹھ جاتا اور اپنے والد وغیرہ سے کہتا ہے کہ حضرت کہاں تشریف لے گئے جواب میں لوگ کہتے ہیں کہ حضرت تو یہاں تشریف فرما نہیں تھے
وہ حیرت سے کہتا ہے کہ حضرت تو تشریف لائے تھے اور میرے چہرے اور بدن پر ہاتھ پھیر کر فرمایا تھا کہ اچھے ہو جاو گے گبھراو نہیں ( ڈاکٹر صاحب فرماتےہیں ) کہ ابھی میں بیٹھا ہی تھا کہ دیکھتا ہوں کہ بخارایک دم غائب ہے اور وہ بلکل تندرست اچھا ہے ۔ ( شیخ الاسلام نمبر 163)

حوالہ۔ حدیث اور اہل تقلید بجواب حدیث اور اہل حدیث جلد 1 ۔
http://kitabosunnat.com/kutub-libra...eed-ba-jawab-hadith-aur-ahl-hadith-jild1.html
 
Top