شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر حملہ
ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر سپاہیوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو آج شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے دہشتگردحملے ميں جاں بحق ہوئے۔ ہم سیکورٹی فورسز پر ہونے والے اس دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ پاک فوج کے بہادر سپاہی فرض کی راہ ميں ان دہشتگردوں کے بہيمانہ حملوں ميں جانوں کا نذرانہ پيش کررہے ہیں۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان انتہاپسندوں کا حقيقی سیاہ چہرہ، پراگندہ ذہنیت، اور دہشتگردی سے پاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے ۔
پاکستان بھر میں سيکورٹی فورسزز اور معصوم عوام کيخلاف باقاعدگی سے کيے جانی والی يہ دہشتگرد حملے واضح طور پر ان انتہاپسندوں کے فساد،قتل اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی عزائم کے حصول کے ایجنڈے کو ظاہر کرتے ہيں ۔ ہم ان درندوں کيخلاف پاکستانی بہادر افواج اور عوام کیطرف سے دی گئی قربانیوں کا دل سے احترام کرتے ہيں۔ يہ دہشتگرد انسانيت کی کوئی بھی قدر نہيں کرتے۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ امريکہ پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف جاری جدوجہد ميں ساتھ کھڑا ہے جو مذہب کے آڑ ميں جان بوجھ کر معصوم لوگوں اور سيکورٹی فورسزز کو بلاامتياز قتل کررہے ہيں۔
ہم ان انتہاپسندوں کےخلاف جاری جنگ ميں پاکستانی عوام اور سيکورٹی فورسز کے عزم کا دل سے احترام کرتے ہيں۔ پاکستانی عوام کے عزم اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں سيکورٹی فورسزز کيساتھ انکی مسلسل حمايت اور يکجہتی اس حقيقت کی غماز ہے کہ عوام نےبڑے پيمانے پران عناصر کو اور انکےانتہاپسند نظريے کو مسترد کرديا ہے۔ کيونکہ يہ نظريہ ہی ملک ميں موجودہ تباہی اور بحران کا باعث ہے۔
ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu