• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شناختی کارڈ نمبر کے مختلف ہندسوں کا دراصل مطلب کیا ہوتا ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
شناختی کارڈ تو یقیناً آپ کے پاس بھی ہو گا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ شناختی کارڈ نمبر کے مختلف ہندسوں کا دراصل مطلب کیا ہوتا ہے؟
05 مئی 2017

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شناختی کارڈ ہر پاکستانی کی پہچان ہے اور حال ہی میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک میں سے جعلی شناختی کارڈو ں کو ختم کرنے کیلئے انتہائی اقدامات کیے ہیں جو کہ ملکی سلامتی کیلئے انتہائی ضروری تھے، ہمیں ہر روز کہیں نہ کہیں اپنے شناختی کارڈ کا استعمال کرنا پڑتا ہے مثال کے طور پر بینک میں گارنٹی دینے کیلئے یا پھر عدالت ہو یا تھانہ لیکن آج تک آپ کو اس پر لکھے 13 ہندسوں کے کوڈ کا مطلب کسی نہیں بتایا ہو گا ۔


تفصیلات کے مطابق شناختی کارڈ نمبر کے شروع کے پہلے پانچ نمبر، مثال کے طور پر(12101
اس میں سب سے پہلے آنے والا پہلا نمبر یعنی (1) جو کہ صوبے کی نشاندہی کرتا ہے یعنی

  • جن کارڈز کے نمبر 1 سے شروع ہوتے ہیں وہ خیبر پختون خواہ کے رہائشی ہیں
  • اسی طرح اگر آپ کے شناختی کارڈ کا نمبر 2 سے شروع ہو رہا ہے تو آپ فاٹا کے رہائشی ہیں۔
  • اسی طرح پنجاب کیلئے 3
  • سندھ کیلئے 4
  • بلوچستان کیلئے 5
  • اسلام آباد کیلئے 6
  • گلگت بلتستان کیلئے 7

اس پانچ ہندسوں کے کوڈ میں دوسرے نمبر پر آنے والا ہندسہ آپ کی ڈویژن کو ظاہر کرتا ہے، مثال کے طور پر اس کوڈ میں دوسرے نمبر پر 2 کا ہندسہ ہے جو کہ ڈی آئی خان کو ظاہر کرتا ہے

جبکہ باقی تین ہندسے آپ کے ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل نمبر کو ظاہر کرتے ہیں ۔

درمیان میں لکھا ہوا 7 نمبر پر مشتمل کوڈ آپ کے خاندان نمبر کو ظاہر کرتا ہے

جبکہ آخر میں ’-‘ کے بعد آنے والا نمبر آپ کی جنس کو ظاہر کرتا ہے،
مردوں کیلئے یہ نمبر ہمیشہ طاق میں ہو گا مثال کے طور پر ( 1,3,5,7,9 )
اور خواتین کیلئے یہ نمبر جفت میں ہو گا، مثال کے طور پر ( 2,4,6,8 )

ح
 
Top