• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ بن باز کے فتاویٰ کی روشنی میں تکفیر معیّن کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
603
ری ایکشن اسکور
190
پوائنٹ
77
شیخ بن باز کے فتاویٰ کی روشنی میں تکفیر معیّن کے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

(شیخ بن باز سے سوال اور ان کا جواب)

س: بعض الناس يقول: المعين لا يكفر.
سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ معیّن تکفیر نہیں کی جائے گی۔

ج: هذا من الجهل، إذا أتى بمكفر يكفر.

جواب: یہ ان کی جہالت ہے۔ جب کوئی اسلام کو باطل کرنے والے عمل کا مرتکب ہوگا تو اس کی تکفیر کی جائے گی۔

س: يا شيخ جملة من العاصرين ذكروا أن الكافر من قال الكفر أو عمل بالكفر فلا يكفر حتى تقام عليه الحجة، ودرجوا عباد القبور في هذا ؟

سوال: اے شیخ! عصر حاضر کے اکثر لوگ یہ ذکر کرتے ہیں کہ بےشک وہ کافر ہے جو کفریہ قول کہے یا کفریہ عمل کرے، لیکن اس شخص کی تکفیر نہیں کی جائے گی جب تک اس پر حجت قائم نہ ہو جائے۔ اور وہ لوگ اسی قاعدے میں قبروں کی عبادت کرنے والوں کو بھی شامل کرتے ہیں؟

ج: هذا من جهلهم عباد القبور كفار، واليهود كفار والنصارى كفار ولكن عند القتل يستتابون، فإن تابوا وإلا قتلوا.

جواب: یہ ان لوگوں کی جہالت ہے۔ قبروں کی عبادت کرنے والے کفار ہیں، یہود کفار ہیں، نصاریٰ کفار ہیں، لیکن انہیں قتل کرنے سے پہلے توبہ کروائی جائے گی۔ اگر وہ توبہ کرلیں تو ٹھیک ہے، ورنہ انہیں قتل کر دیا جائے گا۔


IMG_20241231_191150.jpg

IMG_20250122_205615.jpg

نکات :

۱. مدخلی مرجئہ کے نزدیک بھی شیخ بن باز ایک معتبر اور جید عالم دین ہیں۔

۲. معیّن تکفیر سے منع کرنے والے مداخلہ شیخ بن باز کی نظر میں جاہل قسم کے لوگ ہیں (یعنی جہالت کرنے والے ہیں)۔

۳. موجودہ دور میں جو لوگ قبروں کی عبادت کرنے والوں کی تکفیر کے لیے حجت قائم کرنے کی شرط لگاتے ہیں، وہ شیخ بن باز کے نزدیک جاہل ہیں اور ان کی یہ بات باطل ہے، کیونکہ آج شہروں اور دیہاتوں میں ہر جگہ دعوت عام موجود ہے۔ قبروں کی عبادت کرنے والے اہل فطرت کے حکم سے خارج ہیں۔

۴. شیخ بن باز کا موقف یہ ہے کہ قبروں کی عبادت کرنے والے گروہ کی تکفیر ویسے ہی کی جائے گی جیسے یہود و نصاریٰ کی تکفیر کی جاتی ہے۔

نصیحت :

اپنے آپ کو سلفی اہل حدیث کہنے والے عام مسلمانوں کو چاہیے کہ شیخ بن باز، جن کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ وہ جاہل ہیں (یعنی جہالت کرنے والے ہیں)، ان لوگوں کو پہچانیں، ان کے مکر و فریب کو سمجھیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ ان جاہلوں کی باتوں میں آ جائیں اور ناحق کسی گروہ کو تکفیری یا خارجی کہنا شروع کر دیں۔

شیخ بن باز کی یہ باتیں شیخ صالح الفوزان کی تقدیم کے ساتھ ۲۰۱۷ میں شائع ہونے والی کتاب "أقوال الشيخ عبدالعزيز بن باز في العذر بالجهل" سے منقول ہیں۔

یاد رہے، یہ کتاب شیخ بن باز اور شیخ فوزان کے فتاویٰ پر مشتمل ہے، جسے الخرج کے محکمہ عامہ کے سابق قاضی علی بن سعود العجمی نے جمع کیا ہے۔
 
Top