• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعوں کی مجالس میں شرکت حرا م و موجب لعنت ہے (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
شیعوں کی مجالس میں شرکت حرا م و موجب لعنت ہے

شیعوں کی مجالس میں جانا اور مرثیہ سننا حرام ہے ، ان کی نیاز نیاز نہیں اور غالباً نجاست سے خالی نہیں ہوتی ، کم از کم قلبتین کا پانی ضرور ہوتا ہے اور ( ان کی مجالس میں ) وہ حاضری سخت ملعون ہے او راس میں شرکت موجب لعنت ہے ، محرم میں سیاہ اور سبز کپڑے سوگ کی علامت ہیں اور سوگ حرام ہے ، ذکر شہادت و مصائب شہدائے کربلا و سوز خوانی مرثیہ پڑھنا حرام ہے ، حدیث میں ارشاد ہے کہ ان کے پاس نہ بیٹھوں ، دوسری حدیث میں ہے کہ جو کسی قوم کا مجمع بڑھائے وہ انہی میں سے ہے ۔ ( احکام شریعت ج1ص 71، ج2ص 10-12)
مسئلہ: کیا فرماتے ہیں مسائل ذیل میں بعض اہل سنت جماعت عشر ہ محرم میں نہ تو روٹی پکاتے ہیں ، نہ جھاڑو دیتے ہیں ، کہتے ہیں بعد دفن روٹی پکائی جائے گی ۔
(2)اس دن کپڑے نہیں اتارتے ۔
(3)ماہ محرم میں کوئی شادی بیاہ نہیں کرتے ۔
الجواب : تینوں باتیں سوگ ہیں اورسوگ حرام ہے ۔(احکام شریعت حصہ اول ص 89)
رسالہ تعزیہ داری تصنیف مولانا احمد رضاخان صاحب بریلوی میں ہے :
(1)عشرہ محرم کہ اگلی شریعتوں سے اس شریعت پاک تک نہایت با برکت محل عبادت ٹھہرا ہوا تھا ، ان بے ہودہ رسوم نے جاہلانہ اور فاسقانہ میلوں کازمانہ کر دیا '' یہ کچھ اور اس کے ساتھ خیال وہ کچھ '' کہ گویا خود ساختہ تصویریں یعینہ حضرت شہداء رضوان اللہ علیہم کے جنازے ہیں ، کچھ اتارا ، باقی توڑا اور دفن کر دیے ۔ یہ ہر سال اضاعت مال کے جرم میں دو وبال جداگانہ ہے ، اب تعزیہ داری اس طریقہ نامر ضیہ کانام ہے ، قطعاً بدعت و ناجائز ، حرام ہے ۔ ( ص 4)
سوال: تعزیہ بنانا اور اس پر نذونیاز کرنا ، عرائص باید حاجت براری لٹکانا اور بہ نیت بدعت حسنہ اس کو داخل حسنات جاننا کیسا گناہ ہے ؟
الجواب: افعال مذکورہ جس طرح عوام زمانہ میں رائج ہیں ، بدعت شنیعہ و ممنوع و ناجائز ہیں ۔ (ایضاً ص 15)
تعزیہ پر چڑھایا ہوا کھانا چاہیے ، اگر نیاز دے کر چڑھائیں یا چڑھا کر نیاز دین تو بھی اس کے کھانے سے احتراز کریں ۔ ( ایضاً ص 11)
 
Top