• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعہ اور شیعہ --- تضاد بیانی ، اصول کافی یا ناکافی ، الکافی پر بیس کتابوں کا اضافہ

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436

شیعہ اور شیعہ --- تضاد بیانی ، اصول کافی یا ناکافی ، الکافی پر بیس کتابوں کا اضافہ

حسین بن سید حیدر کرکی کی وفات سن ١٠٧٦ ھجری کی ہے - ان کا کہنا ہے کہ:

1 - ترجمہ: الکافی میں کل پچاس کتابیں پائی جاتی ہیں - ہر کتاب کی تمام احادیث سند کے ساتھ آئمہ کرام سے متصل بیان ہوئی ہیں -

(روضات الجنات فی احوال العلماء والسادات ، الميرزا محمد باقر الموسوی الخوانساری الاصبهانی ، جلد ٦ ، صفحہ ١٠٧، الناشر: الدار الاسلامية)

ابو جعفر طوسی کی وفات سن ٤٦٠ ھجری کی ہے - ان کا کہنا ہے کہ:

2 - ترجمہ: الکافی کل تیس کتابوں پر مشتمل ہے -

(الفهرست ، ابی جعفر محمد بن الحسن الطوسی ، صفحہ ١٣٥ ، ٥٩١ محمد بن یعقوب الکلینی)

مذکورہ بالا دو اقوال سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ پانچویں صدی ہجری تک الکافی پر بیس کتابوں کا اضافہ کیا گیا ہے - اور ہر کتاب میں کئی ابواب پائے جاتے ہیں - اصول الکافی پر صرف حجم میں ٤٠ فی صد کا اضافہ کیا گیا ہے - جبکہ روایات کی تبدیلی ، الفاظ کا تغیر ، فقروں کا حذف ، جملوں کا اضافہ وغیرہ جیسی "خدمات" اس کے علاوہ ہیں - سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون ہے جس نے الکافی پر بیس کتابوں کا اضافہ کیا ہے ؟ کیا یہ ممکن ہے کہ یہ کام کرنے والا بڑا ہی نیک نیت شخص ہو گا ؟ کیا وہ ایک ہی شخص تھا جس نے یکبارگی یہ کام کیا ؟ یا مختلف ادوار میں مختلف اشخاص کے ہاتھوں یہ حذف و زیادت اور تغیر و تبدل رونما ہوتا رہا ؟ اس پر متزادیہ ہے کہ کیا اس سب کے باوجود الکافی کو "امام معصوم" سے سند توثیق حاصل ہے ؟ امام بھی ایسا جس سے غلطی کا صدور ہوتا ہے نہ خطا کا ظہور! کیا یہ توثیق بھی خطا سے مبراء ہی قرار دی جائے گی؟


shia vs shai.jpg
 
Top