• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح ابن خزیمہ تحقیق و تخریج از شیخ زبیر علی زئی

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
اسلام علیکم۔

شیخ زبیر علی زئی کی صحیح ابن خزیمہ پر تحقیق بمع ترجمہ شایع ہو رہی ہے۔ یہ نہایت ہی قیمتی کتاب ہے، سب سے پہلے تو میں یہ کہوں گا کہ اس کو جلد سے جلد آن لائن آنا چاہیے، لیکن میرا اصل مقصد اس تھریڈ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا یہ کتاب مکمل ہے؟ اور کون سے نسخہ پر مبنی ہے؟ الاعظمی والا نسخہ تو صرف کتاب الحج تک ہے اس کے بعد اس کو نسخے نہیں ملا تو کیا شیخ زبیر کی کتاب مکمل ہو گی؟ اور یہ شایع کب ہو رہی ہے۔

جو بھائی شیخ زبیر کے قریب ہں وہی یہ جواب دے سکتا ہے۔۔ لہذا اگر کوئی اس پر ان لوگوں کو ٹیگ کر دے تو مہربانی۔

جزاک اللہ خیرا
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
وعلیکم السلام !
یہ کتاب چھپنے میں ابھی کم از کم ۶ ماہ درکار ہوں گے کیونکہ اس کی تحقیق و تخریج کا کام تو شیخ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے کرنا ہے لیکن اس کے فوائد شیخ ندیم ظہیر حفظہ لکھ رہے ہیں اور جو کہ ابھی لکھے جا رہے ہیں اور وہ آجکل کچھ مصروف بھی ہیں۔
اور اس کتاب کے بارے میں ماہنامہ اشاعۃ الحدیث میں جو اشتہار چھپا تھا مکتبہ اسلامیہ کی جانب سے اس کی ایک خاص وجہ تھی۔۔۔۔۔صحیح ابن خزیمہ شیخ البانی کی تحقیق کے ساتھ اردو میں طبع ہو کر مارکیٹ میں آ چکی ہے جو غالبا مکبتۃ السلفیہ نے چھاپی ہے(میں نے یہ کتاب کل ہی دیکھی تھی لیکن مکتبے کا نام کچھ بھول رہا ہوں)۔دونوں مکتبے ایک ہی کتاب پر کام کر رہے تھے اور ایک دوسرے اس بات کا علم نا تھا جس کی وجہ سے دوگنا محنت ہوگئی۔لہٰذا پھر مکتبہ اسلامیہ نے مسند حمیدی اور صحیح ابن خزیمہ کا اشتہار دے دیا تاکہ اگر کوئی مسند حمیدی پر کام کرنا چاہ رہا ہو تو وہ نہ کرے۔
البتہ مسند حمیدی جلد ہی ان شاءاللہ چھپ کر مارکیٹ میں آ جائے گی۔
 
اس کا مطلب مسند حمیدی بھی اردو میں چھپ رہی ہے؟؟؟؟ کیا بات ہے!! بہت خوشی ہوئی سن کر!
باقی کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ کتاب (صحیح ابن خزیمہ) بھی صرف کتاب الحج تک ہے یا مکمل ہے؟
 
Muhammad Waqas

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 12، 2011
پیغامات
356
ری ایکشن اسکور
1,596
پوائنٹ
139
اس کا مطلب مسند حمیدی بھی اردو میں چھپ رہی ہے؟؟؟؟ کیا بات ہے!! بہت خوشی ہوئی سن کر!
باقی کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ کتاب (صحیح ابن خزیمہ) بھی صرف کتاب الحج تک ہے یا مکمل ہے؟
صحیح ابن خزیمہ تو دنیا میں کہیں بھی مکمل موجود نہیں ہے بھائی نہ مطبوع نہ مخطوط !
البتہ یہ صحیح ابن خزیمہ اعظمی والے نسخے کو بنیاد بنا کر شائع نہیں کی جارہی ۔
اور صحیح ابن خزیمہ یہ کام ان شاءاللہ بالکل منفرد ہوگا آپ انتظار کیجئے بس۔
سنا ہے کہ شیخ زبیر علی زئی صحیح ابن حبان پر بھی کام کر رہے ہیں۔ اس کا کیا سٹیٹس ہے؟
میرے بھائی یہ آپ نے بالکل غلط سنا ہے ۔شیخ صاحب ایسا کچھ نہیں کر رہے ۔
 
عدنان سلفی

مبتدی
شمولیت
دسمبر 26، 2012
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
18
شیخ اعظمی و الے نسخے میں کافی اغلاط ہیں اس لئے شیخ ماہر یاسین الفحل کے نسخہ (جو کہ 6 جلدوں میں دار المیمان سے مطبوع ہے) پر اعتماد کیا گیا ہے متن کے لئے
فائدۃ کے لئے عرض کرتا ہوں کہ کتاب التوحید لابن خزیمۃ بھی صحیح ابن خزیمۃ کا ہی ایک جزء ہے جس کا اکثر لوگوں کو علم نہیں
صحیح ابن خزیمۃ کا اصل نام (مختصر المختصر من المسند الصحيح عن النبي صلى الله عليه وسلم) ہے
شیخ ماھر تی تحقیق والا نسخہ پشاور سے بھی 6 جلدوں میں شائع ہو چکا ہے
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
عدنان سلفی صاحب !
محترم بھائی تعارف والے زمرے میں اپنے بارے میں کچھ بتائیں ۔
آپ عالم دین محسوس ہوتے ہیں یہاں علماء کے لیے ایک خاص زمرہ ’’ مجلس علماء ‘‘ بھی ہے ۔
آپ وہاں بھی تشریف لاسکتے ہیں ۔
 
عدنان سلفی

مبتدی
شمولیت
دسمبر 26، 2012
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
18
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ
خضر حیات بھائی اللہ مجھے آپ کے حسن ظن کے مطابق بنائے۔
میں ایک ادنی سا طالب علم ہوں۔
کوئی خاص تعارف نہیں ہے۔
 
Top