• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ

شمولیت
اکتوبر 17، 2017
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
4
صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی جائزہ
مصنف:
فضیلۃالشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
اس کتاب کو مکتبہ اسلامیہ نے شائع کیا ہے اس کتاب کے 125 صفحات ہیں اس کتاب میں شیخ محترم نے منکرین حدیث کے صحیح بخاری پر اعتراضات کا علمی محاکمہ کیا ہے اس کتاب میں شیخ صاحب نے منکرین کی تردید کے لیے نیا طریقہ اختیار کیا ہے سب سے پہلے وہ یہ ذکر کرتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح بخاری کے علاوہ حدیث کی کون سی کتاب میں آتی ہے پھر وہ ان کے اعتراض کا جواب دیتے ہیں لیکن یہ کتاب انتہائی مختصر ہے اس میں بعض مقامات پر تو شیخ محترم نے منکرین کے اعتراضات کو ذکر کر دیتے ہیں لیکن عموما وہ اعتراضات کا ذکر نہیں کرتے بلکہ صرف متعلقہ حدیث کو ہی کبھی اشار ۃ اور کبھی بالتفصیل ذکر کرتے ہیں لیکن اگر وہ کتاب میں تھوڑی سی تفصیل ذکر کر دیتے تو کتاب مزید فوائد کی حامل ہوتی بحر حال اللہ شیخ محترم کو ان کی اس سعی پر جزائے خیر عطا فرمائے
 
Top