• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح بخاری پر عمل نہ کرنے والا کا کیا انجام ہوگا ؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
صحیح بخاری پر عمل نہ کرنے والا کا کیا انجام ہوگا ؟

بخاری شریف پر عمل نہ کرنے والا جنت میں جائے گا یا جہنم میں؟ ابو عبد اللہ ریحان , جہلم
جواب السؤال
الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب واليه المرجع والمآب
بخاری شریف میں موجود احادیث پر عمل نہ کرنے والا اپنی آخرت برباد کرنے والا ہے ۔ اور جہنم کی راہ ہموار کرنے والا ہے ۔ کیونکہ صحیح بخاری میں احادیث نبویہ ہی تو ہیں , اور جو شخص نبی کریم ﷺ کے فرامین ر عمل پیرا نہ ہو اور نبی ﷺ کی مخالفت کرے اللہ نے تو خود اسکے بارہ میں فرمایا ہے :
وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّى وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ وَسَاءَتْ مَصِيرًا (النساء :115)
اور جوشخص ہدایت کے واضح ہو جانے کے باوجود رسول ﷺ کی مخالفت کرے اور مؤمنوں کے راستہ کے سوا(کسی اورراستہ) کی پیروی کرے تو جس جانب اسکا منہ آئے گا ہم اسے اسی جانب پھیر دیں گے اور اسے جہنم میں داخل کر دیں گے اور وہ بری لوٹنے کی جگہ ہے ۔
لہذا , اللہ کے عذاب سے ڈریں اور نبی کریم ﷺ کی مخالفت سے بچیں۔رسول کریم ﷺ کی اتباع و ا طاعت کریں, نہ کہ نافرمانی کرکے مخالفت کے مرتکب ہوں۔
لنک
 
Top