ملک سکندر نسوآنہ
رکن
- شمولیت
- اپریل 05، 2020
- پیغامات
- 107
- ری ایکشن اسکور
- 4
- پوائنٹ
- 54
صحيح فقه السنة
وأدلته وتوضيح مذاهب الأئمة
قرآن و صحیح حدیث کی روشنی میں
تالیف
پروفیسر انجینئر الشیخ أبومالك كمال بن السيد سالم مصری حفظہ اللہ
مختصر حالات مصنف
پروفیسر انجینئر الشیخ أبومالك كمال بن السيد سالم مصری حفظہ اللہ
جن سے متاثر ہیں: فضيلةالشيخ ناصر الدين الألبانيؒ ، فضيلةالشيخ عبدالعزيز بن بازؒ اور فضيلةالشيخ محمد بن صالح العثيمينؒ۔
تعلیم: الشيخ مصطفیٰ العدوي ، الشيخ مجدي عرفات ، الشيخ أحمد العيسوي اور استفادہ خصوصی شیوخ كويت وسعودي عرب۔
سید أبومالك كمال مصری انجینئر ہیں اس نے انجینئرنگ کے کام کو چھوڑ دیا اور اپنے آپ کو شرعی علوم اور فقة الحدیث کے لیے وقف کر دیا۔ آپ نے وہ علمی کارنامے سر انجام دیے جو بڑے بڑے شیخ القرآن والحدیث اور پروفیسر فیکلٹی آف حدیث نہیں سر انجام دے سکے۔
درس وتدریس: 2002ء سے سعودی عرب کی یونیورسٹیوں میں پروفيسر ہیں۔
تالیفات
1= صحيح فقه السنة وأدلته وتوضيح مذاهب الأئمة طبع اول 2003ء۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ ادارہ علوم اثریہ فیصل آباد نے شائع کیا ہے۔
2= فقه السنة للنساء۔
3= كتاب في أحكام الجمعة۔
4= كتاب في أخطاء النساء۔
5= تحقيق كتاب تعظيم قدر الصلاة۔
6= التعليق على شرح البيقونية للشيخ العثيمين۔
7= التعليق على نزهة النظر.
وغيرها۔
{ ترجمةالمؤلف المكتبة الشاملة }
محدث العصر شیخ ارشادالحق اثری حفظہ اللہ لکھتے ہیں۔
کتاب کی اسی ہمیمت کی بنا پر اس کے ترجمہِ کا پروگرام بنایا گیا۔ حسنِ اتفاق کہیں کہ چند سال قبل بیت اللہ الحرام میں حاضری کی سعادت نصیب ہوٸی تو حرم پاک میں فضیلةالشیخ ڈاکٹر وصی اللہ عباس ، فضیلةالشیخ علامہ عزیر شمسؒ ، فضیلةالشیخ پروفيسر عبداللہ ناصر رحمانی اور بعض دیگر حضرات سے اسی پروگرام کا اس { محدث العصر شیخ ارشادالحق اثری } نے ذکر کیا تو سبھی حضرات نے اس کی تحسین فرماٸی۔ البتہ فضیلةالشیخ ڈاکٹر وصی اللہ عباس نے فرمایا کہ اس کے ترجمہ پر اکتفا نہ کیا جاٸے بلکہ اگر کہیں کسی مسٸلے کا بیان نہیں ہو پایا تو اس کا ذکر بھی آنا چاہیے تا کہ حتمی المقدر کتاب مفید سے مفید تر اور جامع ہو۔
الحمدللہ ؛ بفضلہ تعالیٰ
اللّٰہ کے خاص کرم و احسان اور اس کی توفیق سے ادارہ علوم اثریہ کی طرف سے، مدرسین طلبا اور عامتہ الناس کے لیے صحیح فقہ السنہ کی پہلی جلد جو ( طہارت ؛ نماز اور جنازہ کے مسائل ) پر مشتمل ہے، شائع ہوچکی ہے
اب دوسری جلد جو ( زکاۃ ، روزہ ، حج وعمرہ ، قسم، نزر ، خورونوش ، ذبح ، شکار ، قربانی اور عقیقہ کے مسائل ) پر مشتمل ہے شائع ہو چکی ہے
اس کتاب کا موضوع جیسا کہ نام سے ہی واضح ہو رہا ہے کہ فقہی مسائل اور ان کا حل ہے۔۔۔۔
( صحیح فقہ السنہ )۔۔۔۔ دراصل یہ کتاب
۔۔۔صحیح فقہ السنہ و ادلتہ و توضیح مذاھب الائمہ ۔۔۔۔ کا اردو ترجمہ ہے لیکن
اس کی خاص خوبی یہ ہے کہ اس کے ترجمہ کے دوران ہمارے ادارہ کے فاضل
::٭شیخ طارق محمود ثاقب حفظہ اللہ ::٭
نے ضروری مقامات میں فوائد کی مد میں اضافہ فرماتے ہوئے فقہی مسائل کی گتھیوں کو آسان فہم میں سلجھانے کی سعی جمیل بھی کی ہے جو قاری کے لیے بہت سے مشکل مسائل کا حل اور مسئلہ کی حقیت کو سمجھتے ہوئے قاری میں اصل فقہی راہ ہموار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی مثلا۔۔۔۔
٭کتاب کا اردو ترجمہ۔۔۔
٭اہم مسائل کا مزید اضافہ۔۔۔۔
٭مسائل میں مذاہب کی نشاندہی۔۔۔۔
٭کتاب میں مذکور مسائل و دلائل ۔۔۔ان پہ مزید دلائل۔۔۔۔۔
٭بعض مقامات پر متن کتاب میں مذکور عبارتوں اور نصوص کی تصحیح۔۔۔۔۔۔ وغیرہ۔
کتاب یقیناً طلبا و مدرسین اور خطباء کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔
ان شاءاللہ۔
کتاب: صحیح فقہ السنہ
ترجمہ وفوائد: الشیخ طارق محمود محمد علی۔
تقریظ: محدث العصر علامہ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ۔
نظر ثانی: فضیلۃ الشیخ عبد الحی انصاری حفظہ اللہ و الشیخ محمد خبیب احمد حفظہ اللہ۔
ہر ہر گھر ، مسجد اور لائبریری کی اہم ضرورت ہے۔
جلد اول صفحات: 828۔
جلد دوم صفحات: 512۔
جلد سوٸم اور چہارم زیرِ طبع ہیں۔
نیٹ قیمت۔
جلد اول: 1700 روپے۔
جلد دوم: 1050 روپے۔
مضبوط ، پائیدار اور دیدہ زیب جلد۔بہترین کاغذ۔
طبع: دارالسلام انٹرنیشنل پرنٹنگ پریس لاہور۔
کتاب حاصل کرنےکے لیے رابطہ کریں۔
: ادارہ علوم اثریہ منٹگمری بازار فیصل آباد= 0412642724۔
واٹس ایپ نمبر= 0340 1919108۔
مکتبہ اسلامیہ لاہور=
+92 300 0997822
مکتبہ اہل حدیث فیصل آباد=
+92 333 6574758
دارابی طیب گوجرانوالہ=
+92 340 6671335