محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,801
- پوائنٹ
- 1,069
صرف کوفیوں نے رفع الیدین میں امت مسلمہ کی مخالفت کی !!!
امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا:
ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ جس سنت پر علمائے حجاز، علمائے بصرہ اور علمائے شام کا اجماع ہے وہ شروع نماز، رکوع کے وقت، تکبیر کہتے وقت، سجدہ کو جھکتے وقت (مراد رکوع ہی ہے کیونکہ اس کے بعد رکوع سے سر اٹھانے کا ذکر ہے) اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع الیدین کا کرنا ہے۔ صرف کوفیوں نے امت( مسلمہ) کی اس مسئلے میں مخالفت کی ہے۔امام اوزاعی سے کہا گیا:پس اگر کوئی اس رفع الیدین میں سے کچھ کمی کرے ؟
تو انھوں نے فرمایا: یہ اس کی نماز میں نقص ہے۔
(الطبری بحوالہ التمہید: 226/9 وسند الطبری صحیح)