• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صلاة التسبیح کا ثبوت

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
277
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
79
[emoji257]صلاة التسبیح کا ثبوت[emoji257]

سوال(16- 429):
صلاة التسبیح کا ادا کرنا صحیح حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟

جواب:
صلاة التسبیح والی حدیث کی روایت
امام ابو داود (1/499[1299] کتاب الصلاة، باب صلاة التسبيح)،
ابن ماجہ (1/443[1387] کتاب إقامة الصلاة، باب ماجاء في صلاة التسبيح)،
ابن خزیمۃ فی صحیحہ (2/223[1216] كتاب الصلاة، باب صلاة التسبيح)،
حاکم فی المستدرک (1/318 ،320[1192] كتاب صلاة التطوع)
بیہقی فی السنن (3/51-52[5113] كتاب الصلاة، باب ما جاء في صلاة التسبيح) وفی الدعوات الکبیر (2/22[445]باب صلاة التسبيح) اور
بخاری فی جزء القرأة (جزء: ص57) نے کی ہے۔

اور ابن عباس رضی اللہ عنہما کے علاوہ یہ حدیث
فضل ابن عباس،
عبد اللہ بن عمرو،
علی بن ابی طالب،
جعفر بن ابی طالب،
ام سلمہ اور
ابو رافع رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے۔

اس حدیث کے ضعف و صحت کے تعلق سے علماء کے دو اقوال ہیں:

(١) علماء کی ایک جماعت نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے،
جس میں عقیلی،
ابن العربی ،
امام نووی (فی شرح المہذب)،
ابن تیمیہ،
ابن الہادی،
مزی اور
حافظ ابن حجر (فی التلخیص) ہیں،
اور ابن الجوزی نے تو اس کو کتاب الموضوعات میں ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ اس روایت میں ایک راوی موسیٰ بن عبد العزیز مجہول ہے۔

(٢) اور علماء کی دوسری جماعت نے اس کو صحیح قرار دیا ہے، ان میں
ابو بکر آجری،
ابو محمد عبد الرحیم مصری،
امام ابو داود،
امام مسلم،
حافظ صلاح الدین العلائی،
خطیب،
زرکشی،
ابن الصلاح،
سراج الدین بلقینی،
ابن مندہ،
حاکم،
منذری،
بیہقی،
ابو موسی المدینی،
ابو سعد السمعانی،
سبکی،
بیہقی اور
دار قطنی ہیں،

حافظ ابن حجر نے بھی”الخصال المکفرة“ اور ”امالی الاذکار“ میں
اور نووی نے تہذیب الاسماء واللغات میں اسے صحیح قرار دیا ہے۔

اور علامہ دیلمی رحمۃ اللہ علیہ مسند الفردوس میں فرماتے ہیں:
”صلاة التسبيح اشهر الصلوات واصحها اسنادا“
یعنی صلاة التسبیح تمام (نفلی) نمازوں میں سب سے زیادہ مشہور اور سنداً سب سے زیادہ صحیح ہے۔

اور بہت سارے حفاظ نے ابن الجوزی کی کتاب الموضوعات میں اس کو ذکر کرنے کی وجہ سے سخت تردید کی ہے،
کیونکہ امام نسائی اور ابن معین نے موسیٰ بن عبد العزیز کو ثقہ قرار دیا ہے۔

اور امام بیہقی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے:
”كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ يُصَلِّيهَا وَتَدَاوَلَهَا الصَّالِحُونَ بَعْضُهُمْ عَنْ بَعْضٍ“
(عون المعبود شرح سنن ابي داود: 4/177)
یعنی عبد اللہ بن مبارک اس کو (یعنی صلاة التسبیح) پڑھتے تھے اور صالحین اس کو ایک دوسرے سے لیتے رہے ہیں۔

نیز فضل بن عباس،
عبد اللہ بن عمرو،
ابن عمر،
علی بن ابی طالب،
جعفر بن ابی طالب،
ام سلمہ اور
ابو رافع رضی اللہ عنہم وغیرہ کی روایتوں سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔

اسی واسطے علامہ مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
”والحق عندي أن حديث ابن عباس ليس بضعيف فضلاً عن أن يكون موضوعاً أو كذباً، بل هو حسن لا شك في ذلك عندي، فسنده لا ينحط عن درجة الحسن، بل لا يبعد أن يقال إنه صحيح لغيره لما ورد من شواهده، وبعضها لا بأس بإسناده“
(مرعاة المفاتيح:4/374)

یعنی میرے نزدیک راجح یہ ہے کہ
ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ضعیف نہیں ہے،
چہ جائیکہ وہ موضوع یا کذب ہو،
بلکہ اس کے حسن ہونے میں میرے نزدیک کوئی شک نہیں،
کیونکہ اس کی سند حسن کے درجہ سے کم نہیں ہوتی ہے،
بلکہ یہ کہنا بعید نہیں کہ وہ صحیح لغیرہ ہے،
اس وجہ سے کہ اس کے بہت سارے شواہد ہیں اور
ان میں سے بعض کی سندوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔

اور علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ مشکاة المصابیح کے حاشیہ (1/419 ) میں لکھتے ہیں :

”واشار الحاکم (1/308 )ثم الذهبي الی تقويته، وهو حق فإن للحديث طرقاً و شواهد کثيرة يقطع الواقف عليها بأن للحديث اصلاً اصيلاً، خلافا لمن حکم عليه بالوضع، أو قال: انه باطل“

یعنی حاکم اور ذہبی نے اس کی تقویت کی طرف اشارہ کیا ہے اور یہی حق ہے،
کیونکہ اس حدیث کے بہت سارے طرق اور شواہد ہیں،
جن کو جاننے والا قطعی طور سے کہہ سکتا ہے کہ اس حدیث کے لئے اصل اصیل ہے،
برخلاف اس شخص کے جو اس پر وضع کا حکم لگاتا ہے،
یا کہتا ہے کہ وہ باطل ہے۔

میرے نزدیک دوسرا قول راجح ہے،
یہ حدیث قابل عمل ہے،
جو چاہے یہ نماز ادا کر سکتا ہے۔

[emoji1651][emoji3515][emoji3515][emoji3515][emoji3515][emoji3515][emoji1651]؛

نعمة المنان مجموع فتاوى فضيلة الدكتور فضل الرحمن المدنی،
جلد دوم، صفحہ: 291 - 293


؛ •••═══ ༻✿༺═══ •••


دکتور فضل الرحمن المدنی ٹیلیگرام چینل.
(علمی٬ عقدی٬ تربوی٬ دعوی)

https://t.me/dr_fazlurrahman_almadni/62

https://t.me/dr_fazlurrahman_almadni/132

.
 
شمولیت
اگست 16، 2017
پیغامات
112
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
55
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ النَّيْسَابُورِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْعِكْرِمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ:‏‏‏‏ يَا عَبَّاسُ، ‏‏‏‏‏‏يَا عَمَّاهُ، ‏‏‏‏‏‏أَلَا أُعْطِيكَ، ‏‏‏‏‏‏أَلَا أَمْنَحُكَ، ‏‏‏‏‏‏أَلَا أَحْبُوكَ، ‏‏‏‏‏‏أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشْرَ خِصَالٍ إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، ‏‏‏‏‏‏قَدِيمَهُ وَحَدِيثَهُ، ‏‏‏‏‏‏خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ، ‏‏‏‏‏‏صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ، ‏‏‏‏‏‏سِرَّهُ وَعَلَانِيَتَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَشْرَ خِصَالٍ أَنْ تُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ وَسُورَةً، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَاءَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ وَأَنْتَ قَائِمٌ، ‏‏‏‏‏‏قُلْتَ:‏‏‏‏ سُبْحَانَ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، ‏‏‏‏‏‏وَاللَّهُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَرْكَعُ، ‏‏‏‏‏‏فَتَقُولُهَا وَأَنْتَ رَاكِعٌ عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَهْوِي سَاجِدًا فَتَقُولُهَا وَأَنْتَ سَاجِدٌ عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنَ السُّجُودِ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ فَتَقُولُهَا عَشْرًا، ‏‏‏‏‏‏فَذَلِكَ خَمْسٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، ‏‏‏‏‏‏تَفْعَلُ ذَلِكَ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَهَا فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّةً فَافْعَلْ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ شَهْرٍ مَرَّةً، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ سَنَةٍ مَرَّةً، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي عُمُرِكَ مَرَّةً

”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! اے میرے چچا! کیا میں آپ کو عطا نہ کروں؟ کیا میں آپ کو بھلائی نہ پہنچاؤں؟ کیا میں آپ کو نہ دوں؟ کیا میں آپ کو دس ایسی باتیں نہ بتاؤں جب آپ ان پر عمل کرنے لگیں تو اللہ تعالیٰ آپ کے اگلے پچھلے، نئے پرانے، جانے انجانے، چھوٹے بڑے، چھپے اور کھلے، سارے گناہ معاف کر دے گا، وہ دس باتیں یہ ہیں: آپ چار رکعت نماز پڑھیں، ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی ایک سورۃ پڑھیں، جب پہلی رکعت کی قرآت کر لیں تو حالت قیام ہی میں پندرہ مرتبہ «سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر» کہیں، پھر رکوع کریں تو یہی کلمات حالت رکوع میں دس بار کہیں، پھر جب رکوع سے سر اٹھائیں تو یہی کلمات دس بار کہیں، پھر جب سجدہ میں جائیں تو حالت سجدہ میں دس بار یہی کلمات کہیں، پھر سجدے سے سر اٹھائیں تو یہی کلمات دس بار کہیں، پھر ( دوسرا ) سجدہ کریں تو دس بار کہیں اور پھر جب ( دوسرے ) سجدے سے سر اٹھائیں تو دس بار کہیں، تو اس طرح یہ ہر رکعت میں پچہتر بار ہوا، یہ عمل آپ چاروں رکعتوں میں کریں، اگر پڑھ سکیں تو ہر روز ایک مرتبہ اسے پڑھیں، اور اگر روزانہ نہ پڑھ سکیں تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھ لیں، ایسا بھی نہ کر سکیں تو ہر مہینے میں ایک بار، یہ بھی ممکن نہ ہو تو سال میں ایک بار اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو پھر عمر بھر میں ایک بار پڑھ لیں۔“

[سنن أبي داؤد، كتاب التطوع، باب صلاة التسبيح، حدیث: ١٢٩٧، تخریج : إسناده حسن، (حافظ زبیر علی زئی) أخرجه ابن ماجه، كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها، باب ما جاء في صلاة التسبيح، حدیث: ١٣٨٧، عن عبد الرحمٰن بن بشر به، وصححه أبو بکر الآجری، وأبو داود وغیرهما، الترغیب والترهیب: ٤٦٨/١]
 
Top