• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضرورت کے تحت بغیر اجازت کسی کی کوئی چیز اٹھانا

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
اگر ضرور کے تحت کسی کی کوئی چیز اٹھا کر استعمال کر لی جائے اور پھر نئی لے کر واپس اسی جگہ رکھ دی جائے اوراس آدمی کو نہ بتایا جائے تو کیا یہ چوری کے زمرے میں آئے گا؟
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اگر تو جس کی چیز اٹھائی ہے، اس سے آپ کے تعلق کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ اس کا برا نہیں منائے گا تو اس میں کوئی حرج نہین ہے اور یہ عرفا جائز ہے جیسا کہ بہن یا بھائی یا قریبی دوست کی معمولی نوعیت کی چیزیں استعمال کر لینا وغیرہ

اور اگر تو جس کی چیز استعمال کی ہے، اس کے ساتھ تعلق کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ اس کا برا منائے گا تو ایسی صورت میں اس کی چیز کا استعمال اس کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے۔ اور اگر اس کی اجازت کے بغیر استمعال کر لی ہے تو اسے خبر دے دے اور ویسی ہی شیئ واپس بھی کر دے۔

چوری یا سرقہ کی اصطلاحی تعریف ہے کہ جس کے مطابق مال محفوظ کو اٹھانے کا نام چوری ہے، اس کے مطابق یہ عمل اگرچہ اصطلاحا ایسی چوری تو نہیں کہلاتا لیکن شرعا ناجائز ضرور ہے۔
جزاکم اللہ خیرا
جزاکم اللہ خیرا
 
Top