• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طاقتور کون!

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
طاقتور کون
ایک حدیث کے مطابق،پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:یعنی طاقتور وه نہیں ہے جو کشتی میں لوگوں کو پچهاڑ دے-طاقتور وه ہے جو غصہ کے وقت اپبے نفس کو قابو میں رکهے-
( البخاری،مسلم موطا،مسند احمد )
غصہ کے وقت غصہ کو روکنا سلف کنٹرول کی علامت ہے-
اور سلف کنٹرول بلاشبہہ سب سے بڑی طاقت ہے-
ایسے موقع پر سلف کنٹرول آدمی کو غلط کارروائیوں سے بچاتا ہے-
اور جس آدمی کی اندر سلف کنٹرول کی طاقت نہ هو،وه غصہ کے وقت بپهر اٹهے گا،
یہاں تک کہ وه متشددانہ کارروائی کرنے لگے گا-غصہ کو قابو میں رکهنا امن پسند انسان کا طریقہ ہے اور غصہ کے وقت بے قابو هو جانا تشدد پسند انسان کا طریقہ -
ایک آدمی کی لڑائی دوسرے آدمی سے هو اور وه اس کو لڑائی میں پچهاڑ دے تو یہ صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ دوسرے آدمی کے مقابلہ میں پہلا آدمی جسمانی اعتبار سے زیاده طاقتور تها-
مگر جسمانی طاقت ایک محدود طاقت ہے-اس کے مقابلہ میں جس شخص کا حال یہ هو کہ اس کے اندر غصہ بهڑکے مگر وه اپنے غصہ پر کنٹرول کرلے اور غصہ دلانے والے کے ساتهہ معتدل انداز میں معاملہ کرے،ایسا آدمی زیاده بڑی طاقت کا مالک ہے-
اس کی یہ روش اس بات کا ثبوت ہے کہ وه عقل کی طاقت رکهتا ہے،اور عقل کی طاقت بلاشبہ جسم کی طاقت سے بہت زیاده بڑی ہے-
ایسا آدمی اپنی دانش مندانہ منصوبہ کے ذریعہ ہر جنگ کو جیت سکتا ہے،بغیر اس کے کہ اس نے ایک انسان کا بهی خون بہایا هو-
مسائل اجتہاد
مولانا وحیدالدین خان
کمپوزنگ:جہانگیرآفریدی​
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ایسا آدمی اپنی دانش مندانہ منصوبہ کے ذریعہ ہر جنگ کو جیت سکتا ہے،بغیر اس کے کہ اس نے ایک انسان کا بهی خون بہایا هو-
جنگ کے لیے بہرحال عقل کےساتھ طاقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔اور جنگوں میں خون تو بہا کرتے ہیں۔
 
Top