• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ظلم کا ساتھ دینا

عاصم

رکن
شمولیت
اکتوبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
186
پوائنٹ
66
جو شخص کسی ظلم کے موقع پر موجود ہو مگر وہ اس پر راضی نہ ہو(براءت کا اظہار کرے) وہ ایسا ہے جیسا وہاں موجود ہی نہیں(یعنی اس ظلم میں اس کا کوئی حصہ نہیں)اور جو شخص کسی دوسرے مقام پر تھا اسے اس ظلم کی خبر پہنچی اور اس نے کہا خوب ہوا تو وہ ایسا ہے جیسا اس موقع پر موجود اور ظلم میں شریک ہو۔
کیا یہ کوئی حدیث ہے؟ اگر ہے تو ازراہِ کرم اس کا حوالہ عنایت فرمائیں۔
جزاک اللہ خیرا
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
اس طرح کی کوئی حدیث تو مجھے نہیں معلوم ۔
لیکن یہ کہنا درست نہیں ہے کہ کسی سامنے ظلم ہوا اور وہ شخص ظلم میں شریک نہیں تھا تو اس کی کوئی غلطی نہیں ۔
کیونکہ ایک روایت کے مطابق ایک شخص کو قبر میں اس لئے عذاب ہوگا کہ اس کے سامنے کسی پر ظلم ہوا اور اس نے طاقت رکھنے کے باوجود بھی اس کی مدد نہیں کہ :
ایسے شخص کو قبر میں جب کوڑے پڑیں گے اور وہ وجہ پوچھے گا توفرشتے جواب دیں گے :
إنك صليت صلاة واحدة بغير طهور، ومررت على مظلوم فلم تنصره
تو نے بغیر طہارت کے نماز پڑھی اور تیرا گذر مظلوم کے پاس سے ہوا لیکن تو نے اس کی مدد نہ کی [سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها 6/ 640]۔

علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کی تخریج کرکے اسے صحیح کہا ہے دیکھیں: [سلسلة الأحاديث الصحيحة وشيء من فقهها وفوائدها 6/ 640 رقم 2774]
 
Top